چنڈی گڑھ 11 جنوری (ایجنسی): گذشتہ 28 برسوں سے ہریانہ میں اپنی خدمات دے رہی سینئر آئی اے ایس افسر ڈاکٹر سمیتا مشرا کو وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیم میں کام کرنے کا سنہرا موقع حاصل ہوا ہے۔ وہ نیتی آیوگ کے تحت وزیر اعظم کی اقتصادی صلاح کار کونسل میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات فراہم کریںگی۔ ہریانہ حکومت نے ڈاکٹر سمیتا مشرا کی خدمات مرکز کو سونپنے پر اپنی مہر لگادی ہے۔ سمیتا مشرا وزیراعلیٰ منوہر لال کی ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری بھی رہ چکی ہیں۔ ڈاکٹر سمیتا مشرا اچھی شاعرہ بھی ہیں ۔ان کی کویتاﺅں کامجموعہ ’لائف آف لائٹ‘ کے نام سے 2012 میں شائع ہوچکا ہے۔ ان کی دیگر تخلیقات میں’ذرا سی دھوپ ‘ اور وقت کے اجالے میں ‘ شامل ہیں۔
ہریانہ نے ڈاکٹر سمیتا مشرا کی خدمات مرکز کو سونپی
