کیپ ٹاو¿ن، 09 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے ہی دن ملی شکست کے بعد تسلیم کیا کہ بلے بازوں نے کافی مایوس کیا اور ٹیم سے بھی کافی غلطیاں ہوئیں جس کی اصلاح کرنا ہوگی۔ ہندستان نے پیر کو ہوئے اس میچ کو 72 رنز سے گنوا دیا۔وراٹ نے میچ کے بعد کہاکہ ہمیں اپنی غلطیوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ہمیں بلے بازی میں شراکت کرنی ہوں گی۔یہ کھیل شراکت داری کا کھیل ہے اور جتنے رنز کئے جائیں، اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہمیں ایک بلے باز ایسا چاہئے تھا جو 75۔80 رن بنا سکے۔20 یا 30 رن بنانا کافی نہیں تھا۔ ہندوستانی کپتان نے ساتھ ہی کہاکہ اگر ہم نے پہلی اننگز میں ملے مواقع کا فائدہ اٹھایا ہوتا تو ان کا اسکور پہلی اننگز میں 220 کے ارد گرد ہوتا۔ہم نے کئی وکٹ جلدی گنوائے جو ہماری شکست کا سب سے بڑا سبب رہا۔ہم تین دن تک مقابلے میں تھے، لیکن آج بلے بازی میں شراکت نہ بنانے کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس ایک بولر کی کمی تھی اس کے باوجود انہوں نے صحیح جگہ پر گیند ڈالی اور بلے بازوں کو اپنے وکٹ دینے کے لئے مجبور کیا۔ کپتان نے اپنے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس میچ سے بھی کچھ مثبت لیا ہے۔آپ کو ہمیشہ مثبت رہنا چاہئے، تبھی آپ اپنی بہتر کارکردگی کر پائیں گے۔ کپتان نے مانا کہ گیند بازوں نے میچ میں حیرت انگیز کھیل دکھایا اور جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 130 کے اسکور پر آو¿ٹ کرنا آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہمارے بولروں نے پوری محنت کے ساتھ کھیلا۔جسپریت بمرا نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں اچھی گیند بازی کی اور مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو صبح کے سیشن میں پریشانی میں ڈال دیا۔محمد سمیع نے تو اپنے پورے جذبے کے ساتھ بولنگ کی تو بھونیشور نے بھی بہت اچھا کھیل دکھایا اور وہ بھی اس نتیجے سے کافی دکھی ہوں گے۔وراٹ نے آل را¶نڈر ہردک پانڈیا کی بھی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کھلاڑی نے غضب کا جذبہ دکھایا اور پہلی اننگز میں ان کی اننگز شاندار تھی۔انہوں نے کہا کہ پانڈیا نے میچ کی پہلی اننگز میں ہمیں بہترین اسکور تک پہنچایا۔ہمیں ایک بڑی اننگز بھلے ہی نہ ملی ہو لیکن اس کے بعد اگر تمام بلے باز 30 سے 35 رنز بھی شامل کرتے تو ہمارا کام ہو جاتا۔ ہمیں بہتر بلے بازی کرنے کی ضرورت تھی اور اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے ۔ بلے بازی سے کافی مایوس دکھائی دے رہے اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ ہم نے چار اوور میں چار وکٹ گنوا دیئے ۔اگر آپ ایسا کریں گے تو ٹیسٹ میں واپسی کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ۔اس کے علاوہ ہمیں مخالف ٹیم کی بولنگ کو بھی سمجھنا ہوگا۔ان کے پاس جس طرح کا بولنگ اٹیک ہے اس حساب سے آپ کو بھی بیٹنگ کرنی ہوگی۔جنوبی افریقہ میں اچھا کرنے کے لیے آپ کو توازن قایم کرنا ہو گا ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.