یمنی پینشنروں کی یادداشت میں ح±وثیوں کی ل±وٹ مار کا انکشاف

صنعاء8جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) یمن میں پینشنرز ایسوسی ایشن نے باغی حوثی ملیشیا پر الزام عائد کیا ہے کہ ا±س نے صنعاءکے مرکزی بینک میں جمع ش±دہ 20 کھرب یمنی ریا ل ’جنرل اتھارٹی فار انشورنس اینڈ پینشن‘ کے نام پر ل±وٹ لیے۔ایسوسی ایشن نے عالمی بینک کے سربراہ کو ارسال کی گئی ایک میمورنڈم میں اپیل کی ہے کہ لو±ٹی جانے والی رقم کی واپسی کے لیے حوثی ملیشیا پر دباو¿ ڈالا جائے۔یاد رہے کہ پینشن وصو ل کرنے والے افراد عدالتی حکم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے جس میں حوثی ملیشیا کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ ایک سال تک مذکورہ افراد کو پینشن کی ادائیگی کر ے، یہ رقم 5 ارب یمنی ریال کے قریب بنتی ہے ۔ تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد کی کوئی صورت سا منے نہ آ سکی۔ اس کے نتیجے میں پینشنرز ایسوسی ایشن ایک میمورنڈم کے ذریعے واشنگٹن میں عالمی بینک کے سربراہ سے اپیل کرنے پر مجبور ہو گئی۔صنعاءمیں انتظا می عدالت نے گزشتہ بر س نومبر میں اپنے فیصلے کی روشنی میں عالمی بینک سے مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی بینک سے باغی ملیشیا کے ہاتھوں ل±وٹی جانے والی رقوم کو فوری طور پر یمنی پینشنر وں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جا ئے۔ تاہم حوثی باغیوں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ یمن میں شہری اور عسکر ی سیکٹروں میں رجسٹرڈ پینشنروں کی تعداد 1.4 لاکھ افراد کے قریب ہے۔