برسلز/ واشنگٹن،6جنوری(پی ایس آئی)امریکہ اور یورپ میں طوفان اور سردی کی وجہ سے 19افراد ہلاک اور20زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ میں حالیہ طوفان کی لہر میں 3افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی پروازوں کو منسو خ کردیا گیا۔ اسپین کے علا قے بسک میں 2 افراد لہر وں کی نذرہو گئے۔ فرانس میں طوفان کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور 15زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت نا زک بتائی جاتی ہے۔ ہالینڈ اور سو ئٹزر لینڈ میں بھی طوفان سے شدید نقصان ہوا۔ یور پی ممالک میں جرمنی اور بلجیم بھی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ دوسری طرف امر یکہ میں شدید سردی کے نتیجے میں اب تک 16افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سرد موسم میں مز ید شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے ، امریکی محکمہ مو سمیات نے ریا ستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضا فے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔
یورپ وامریکہ میں طوفان اور سردی سے 19ہلاک
