۶۶موبائل کے ساتھ چار گرفتار

بہار شریف (توصیف جمال)گذشتہ پانچ دن پہلے ضلع کے سلاﺅ بازار واقع موبائل دکان میں چوروں کے ذریعہ موبائل چوری کی واردات کو ا نجام دیا گیا تھا۔ مذکورہ چور کی گرفتاری کے لےے پولس لگاتار چوروں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ کہ آج پولس نے 66موبائل کے ساتھ چار چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولس ان لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے کہ چوری کی واردا ت میں اور کون کون لوگ ملوث ہیں۔ پریس والوں سے خطاب کرتے ہوئے پولس کپتان سدھیر کمار پوریکا نے کہا کہ چوروں کی گرفتاری کے بعد امید ہے کہ چوری کی واردات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔