آئی سی سی نے وراٹ پر نامناسب رویے کے لئے لگایاجرمانہ

سینچورین، 16 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی پر کھیل کے دوران میدان پر قابل اعتراض اور کھیل احساس کے برعکس برتا¶ کرنے کے لئے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک منفی پوائنٹس بھی دیا گیا ہے ۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں چل رہے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے وراٹ کے میدان پر رویے کو کھیل روح کے خلاف مانتے ہوئے امپائر مائیکل گوف نے ہندوستانی کپتان کو سزا دی ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ دوسرے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کی اننگز کے 25 ویں اوور میں وراٹ نے امپائر گوف سے گیلی گیند کو لے کر بار بار شکایت کی تھی۔ میچ میں کھیل کا دوسرے دن بارش کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے روک دینا پڑا تھا۔لیکن فائنل سیشن میں وراٹ نے غصے میں گیند کو میدان پر پھینک دیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق وراٹ کو اصولوں کے مطابق لیول ون کے جرم کا مجرم پایا گیا ہے اور انہوں نے آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کی طرف سے ان پر لگائے گئے اس جرمانے کو قبول کر لیا ہے جس سے ہندستانی کرکٹر کے خلاف مزید سرکاری سماعت نہیں کی جائے گی۔ دنیا کے ٹاپ ٹیسٹ بلے بازوں میں شمار وراٹ کو اکثر ان کے میدان پر جارحیت کیلئے سرخیاں ملی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ہندستانی کپتان کو منفی پوائنٹس ملا ہے ۔اس نظام کے شروع کیے جانے کے بعد سے یہ ان کا پہلا منفی پوائنٹس ہے اور اگر انہیں اس واقعہ کے 24 ماہ کے اندر اندر چار یا اس سے زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں تو یہ خود کار طریقے سے معطلی پوائنٹس کے طور پر تبدیل ہو جائیں گے ۔ اس صورت حال میں وراٹ کو ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے ۔اس میں جو بھی کھیل کی شکل پہلے ہو گی وراٹ کیلئے اسی میں معطلی کی سزا م¶ثر ہوگی۔ غور طلب ہے کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم میچ کے دوسرے دن خراب روشنی کا حوالہ دیتے ہوئے وقت سے پہلے میچ روک دینے پر کافی ناراض تھی۔اس وقت جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز کھیلنے کے لیے میدان پر تھی۔میچ روکنے کا اعلان سے ناراض فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے بھی دو بار بلے کو زمین پر پٹکا تھا۔ ہندستانی کپتان وراٹ کے علاوہ کوچ روی شاستری بھی اس بات سے کافی ناراض تھے اور اس فیصلے کے فورا بعد دونوں میچ ریفری کے کمرے کی جانب جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے ۔سمجھا جاتا ہے کہ وراٹ نے ریفری کے سامنے وقت سے پہلے میچ روک دینے اور کھیلنے کے لیے گیلی گیند دینے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ بمراہ نے دوسرے دن کے کھیل کے بعد کانفرنس میں کہا تھا کہ جب ہندستانی ٹیم بولنگ کیلئے میدان پر اتری تو اس وقت گیند کافی گیلی ہو گئی تھی، وہیں ٹیم جنوبی افریقہ کی اننگز کے آغاز میں ہی دو وکٹ لینے میں کامیاب رہی تھی تو وہ اس تال کو برقرار رکھنا چاہتے تھے لیکن میچ روک دیئے جانے سے وہ تال بگڑ گئی۔