ایشوریہ اور ابھیشیک نے21کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی،14جنوری(پی ایس آئی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن نے بھی ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے ممبئی کے اسکائی لارک ٹاور کے 37ویں فلور پر اپنا لگڑری اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی مالیت صرف اکیس کروڑ ہے جس کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں۔پانچ ہزار پانچ سو مربع فٹ پر پھیلے اس عالیشان اور خوبصورت اپارٹمنٹ میں زندگی کی تمام آسائش موجود ہے جہاں وہ کچھ عرصے بعد بچن ہاو¿س چھوڑ کر شفٹ ہوجائیں گے۔بالی ووڈ کی بیوٹی کوئن ایشوریہ رائے ان دنوں انیل کپور کے ساتھ اپنی نئی آنے والے فلم’فینی خان‘ کی تیاری میں مصروف ہیں۔