بجلی بحران اگلے 15 سال کیلئے حل ہوگیا ہے:شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد 8جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران اگلے 15 سال تک کے لیے حل کر دیا گیا ہے، پوری امید ہے کہ بجلی کی قیمت کم بھی ہوں گی ۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سیالکو ٹ ہوا ئی اڈے کے بین الاقوامی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ان سے پہلے والی حکومتیں 5سا ل تک منصوبوں کے بارے میں صرف سوچتی رہتی تھیں اور پھر اقتدار ختم ہوجاتا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ جب ن لیگ کی حکومت آئی تو انڈسٹری بند تھی، گیس نہیں تھی،ا?ج صورتحال بہت بہتر ہےاور یہ بہتری نوازشریف کے وڑن کے مطابق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ن لیگ کام کرتی رہی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہوتی رہی اور ہم پرواہ کیے بغیر کام کرتے رہے۔شاہدخاقان نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نہ صرف منصوبے شروع کرتی ہے بلکہ انہیں اپنے دور میں ہی مکمل بھی کر دیتی ہے۔