تحریک انصاف آج چکوال میں طاقت کاکرے گی مظاہرہ

چکوال / اسلام آباد 6جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں جلسہ کرے گی، جس سے پی ٹی ا?ئی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے امیدوارراجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔جلسہ گاہ میں کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دئیے گئے ہیں جبکہ مقامی لیڈران کے مطابق شرکاءاجلاس کے لیے 12ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگا دی گئیں ہیں۔جلسہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جس سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا خصوصی خطاب ہوگا۔ ان کے زعم کے مطابق اس بار بھی ان کا مطمحِ نظر بدعنوانی سے پاک ملک بنانے اور ایک نئے پاکستان بنانے کا ہوگا ۔