روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی دو سال میں ممکن

ڈھاکہ 16جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) میانمار میں سکیورٹی دستوں کے وحشیانہ سلوک اور قتل و غارت گری سے جان بچا کر بنگلہ د یش پناہ گزیں لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی دو سال کے دوران وطن واپسی پر بنگلہ د یش اور میانمار حکام کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ عمل کب شروع ہو گا۔ یہ پیش رفت میانما ر کے دارالحکومت نیپیداو میںدونوں ممالک کے وفود کی پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں ہوئی ، جس کا اعلان آج منگل کو کیا گیا ۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ میانمارکی حکومت واپس جانے والے روہنگیا اقلیتی مسلمانوں کو ابتداءمیں عارضی رہائش فراہم کرے گی اور بعد میں انہیں باقاعدہ مکانات میں منتقل کر دیا جائے گا۔