سعودی سرحد کے متوازی پہاڑی سلسلے پر یمنی فوج کا کنٹرول واپس

صنعائ،۹جنوری(پی ایس آئی) یمن میں سرکاری فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ا±س نے سعودی سرحد کے نزدیک شمالی صوبے صعدہ میں واقع گورنری کتاف اور البقع کے پہاڑی سلسلو ں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے ۔ یمنی مسلح افواج کے میڈیا مرکز کے مطا بق سرکاری فوج عرب اتحادی فضا ئیہ کی معاونت سے حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے میں البقع کے محاذ پر نئے ٹھکانے واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ پیش رفت باغی ملیشیا کے ساتھ شدید معرکوں کے بعد سامنے آئی ہے ، اس دوران بھار ی جانی اور مادی نقصان بھی واقع ہوا۔ ام العظم پہاڑی سلسلے پر کنٹرول سے حوثی ملیشیا کی امدادی سپلائی لائن بھی منقطع ہو گئی ہے اور اس طرح سعودی عرب کی سرحد کے اندر حوثیوں کی دراندازی بھی ر±ک جائے گی ۔ادھر الحدیدہ صوبے میں یمنی فوج نے حیس گورنری کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکا نو ں اور مجمعوں پر حملے کیے۔اس کے علاوہ یمنی فوج البیضاءاور مارب صو بوں کے درمیان واقع علاقے العبدیہ میں باغی ملیشیا کا ایک حملہ پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی۔