شردھا اور راج کمار راو کی ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری

ممبئی،15جنوری(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار راج کمار راو¿ اور شردھا کپور کی خوف سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری کردیا گیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے راج کمار راو¿ نے شردھا کپور کے ساتھ نئی آنے والی خوف سے بھرپور ہارر فلم کا نام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔راج کمار راو¿ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس ایک موضوع ہے جب کہ ڈراو¿نی مزاحیہ فلم ’اسٹری‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، شردھا کپور کے ساتھ دلچسپی سے بھرپور شیڈول گزرنے والا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی فلم ہے جس میں راج کمار راو¿ اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ عمار کاو¿شک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے پروڈیسر دنیش وجن اور راج اینڈ ڈی ہیں اور فلم کی کہانی راج اینڈ ڈی نے لکھی ہے۔