نیتن یاہو کی کرپشن کے خلاف اسرائیلیوں کا احتجاج جاری

مقبوضہ بیت المقدس،۹جنوری(پی ایس آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اپنی حامی اور اپوزیشن جماعتوں سے کرپشن کے خلاف احتجاج نہ کرنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ مر کز اطلا عا ت فلسطین کے مطابق کل سوموار کو تل ابیب میں نیتن یاہو کی کرپشن کے خلاف اور ان سے استعفے کے لیے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج گذشتہ چار ہفتے سے جاری مظاہروں کی کڑی ہے۔اس کے علاوہ العفولہ کے مقا پر 300 اور حیفا میں 200 صہیونیوں نے نیتن یاھو کی کر پشن کے خلاف احتجاج کیا۔نیت یاھو کی مبینہ بدعنوانی کے کیسز کی تحقیق کے دوران عوامی حلقو ں میں ان کے خلاف شدید غم وغصے کی لہرپائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز نام نہاد اسرائیلی ریاست کے دارالحکو مت تل ابیب سمیت کئی شہرو ں میں ہزاروں صہیونیوں نے نتین یاھو کی کرپشن کے خلا ف احتجاج کیا اور ان سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیت المقدس میں صہیونی چوک میں سیکڑوں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین ’ ہم نہ دائیں بازو اور نہ بازو کے ہین بلکہ راہ راست پر ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیتن یا ھو گھر جائیں۔ ان کی گرپشن مزید برداشت نہیں ہوتی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تل ابیب میں جمع ہونے والے ہزاروں یہودیو ں نے نتین یاھو کی مالی، انتظامی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسر ائیلی پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے اور پو لیس پر وزیراعظم کے کرپشن کے کیسز کی تفتیش میں دانستہ تاخیر کا الزام عاید کیا۔خیال رہے کہ سنہ 2016ءکے دوران اسرائیلی پولیس نے نیتن یاھو سے ان کی کرپشن کے مشہور کیسز 1000 اور 2000 میں 7 مرتبہ تحقیقات کیں۔