یورپ کو چین کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیے: فرانسیسی صدر

ماسکو 8جنوری ( آئی این ایس انڈیا )فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کی طرف سے سلک روڈ کی بحالی کے منصوبے میں شراکت داری کرے۔ آج سے چین کا تین روزہ دورہ شروع کرنے والے ماکروں نے کہا ہے کہ ایشیا اور یورپ کو ملانے والا یہ تعمیراتی منصوبہ دونوں براعظموں کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ اور چین کو مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔ اس دورے کے دوران ماکروں چینی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے باہمی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کریں گے۔