باسل، 23 فروری (یو این آئی) دوسری سیڈ ہندستان کے سمیر ورما اور کوالیفائنگ آرایم و¸ گروسائ¸ دت نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ سمیر نے جاپان کے یوا یگاراش کو جمعرات کو ایک گھنٹے پانچ منٹ تک چلے سخت مقابلے میں 11۔21، 21۔18، 21۔16 سے شکست دی۔دنیا کے 46 ویں نمبر کے سمیر کا 58 ویں نمبر کے ا یگاراش کے خلاف یہ پہلا مقابلہ تھا۔ ہندستانی کھلاڑی نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں گیم جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اب ان کے سامنے جاپان کے کے تو مویموتو کا چیلنج ہوگا۔ سمیر کا 42 ویں رینکنگ کے موموتو کے خلاف 0۔1 کا کریئر ریکارڈ ہے ۔ ایک اور میچ میں کوالیفائنگ گروسائ¸ دت نے ہم وطن سوربھ ورما کو 40 منٹ میں 21۔18، 21۔16 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں مقام بنا لیا۔عالمی درجہ بندی میں 233 ویں نمبر کے گروسائ¸ دت کی 64 ویں نمبر کے سوربھ کے خلاف پانچ کیریئر مقابلوں میں یہ تیسری فتح تھی۔
گروسائ¸ دت کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے کاتافون واگچارون سے نبرد آذما ہوں گے ۔خواتین کے سنگلز میں سائی اتیجتا را¶ کو دوسری سیڈ جاپان کی مناتس متان¸ کے ہاتھوں 24 منٹ میں 8۔21، 13۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ۔
ا جبکہ ارجن ایم آر اور رامچندرن شلوک نے جرمنی کے جونز جانسن اور جوش جروون کو 36 منٹ میں 21 ۔13، 21۔17 سے شکست دے کر مردوں کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں وہ تھائی لینڈ کی جوڑی منپوگ ناتھاکم یارڈفیسوگ سے کھیلیں گے ۔ ایک اور ہندستانی جوڑی فرانسس ا یلوئن اور کے نند گوپال کو ٹاپ سیڈ ڈنمارک کے میتھائس کے بو اور کارسٹن موگنسن سے 30 منٹ میں 14۔21، 13۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سمیر اور گروسائی دت کوارٹر فائنل میں
