عالمی کپ میں تمغہ پر رہے گی نظر:من پریت

نئی دہلی 15 فروری (یو این آئی) ہندستانی مرد ھاک¸ ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے 2018 کو ہندوستانی ہاکی کے لئے اہم سال قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ٹیم کی نظر بھونیشور میں ہونے والے ورلڈ کپ میں تمغہ جیتنے پر ٹکی ہوئی ہے ۔ من پریت نے ہاکی انڈیا اور اڑیسہ حکومت کے درمیان پانچ سال کے معاہدے کے اعلان کے موقع پر کہاکہ یہ سال ہمارے لئے بہت اہم ہے ۔ہمیں سلطان اذلان شاہ، دولت مشترکہ کھیلوں، ایشیائی کھیلوں اور عالمی کپ میں حصہ لینا ہے ۔ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی ایک ہی سوچ ہے کہ تمام ٹورنامنٹوں میں تمغہ جیتنا ہے ۔ ہم اس کے سوا کچھ اور نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد اس سال نومبر میں اڑیسہ میں ہونا ہے ۔اڑیسہ نے گزشتہ سال نومبر میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ فائنلس کی میزبانی بھی کی تھی۔ ہندستان نے عالمی کپ کی تاریخ میں 1971 کے پہلے ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ، 1973 میں چاندی کا تمغہ اور 1975 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ہندستان ان تین عالمی کپ کے بعد پھر کبھی سیم¸ فائنلس میں نہیں پہنچ پایا۔ ہندستانی ہاکی ٹیم نے گزشتہ کچھ برسوں میں جیسا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ امید دکھائی دے رہی ہے کہ ٹیم اس بار تمغہ جیت سکتی ہے ۔من پریت نے ساتھ ہی کہاکہ اڑیسہ میں ہاکی کھیلنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے اور کھلاڑیوں کو شائقین کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔اس سے ان کے کھیل کا سر کافی بلند ہو جاتا ہے ۔ کپتان نے کہاکہ اچھا لگتا ہے کہ اڑیسہ میں عالمی کپ کی میزبانی ہو رہی ہے ۔جہاں شائقین کی بے پناہ حمایت حاصل ہے ۔ہم اڑیسہ میں ہونے والے عالمی کپ کو لے کر انتہائی پرجوش ہیں۔ تقریب میں موجود سابق ہندوستانی کپتانوں دلیپ ٹرکی، دھن راج پلئے اور ورون رکسنا نے اڑیسہ کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ناظرین کا جوش زبردست ہے اور پریکٹس میچ دیکھنے ہی ہزاروں ناظرین آ جاتے ہیں۔پوری امید ہے کہ اس بار ہندستانی ٹیم عالمی کپ میں تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گی۔