وراٹ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا: اسمتھ

میلبورن 23 فروری (یو این آئی) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہندستانی کپتان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ وراٹ اورا سمتھ کے درمیان میدان کے باہر اور اندر کافی وقت غلط فہمی دیکھنے کو ملی ہے اور گزشتہ سال ہندستان کے دورے پر بھی آسٹریلوی کپتان اور ہندوستانی کپتان میں ڈ¸ آرایس کو لے کر بحث ہوئی تھی۔اس کے علاوہ دونوں کھلاڑی میدان پر بھی کافی جارحانہ نظر آتے ہیں۔ اسمتھ نے کرکٹ کام اے یو سے کہاکہ میں نے وراٹ کوہلی سے تھوڑا بہت سیکھا ہے کہ وہ کس طرح اسپن کو اور تیز گیند باز کو آف سائیڈ پر کھیلتے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس کے بیٹ کو بھی کاپی کیا ہے کہ وہ کس طرح ریورس گیند کو کھیلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ، ڈی ویلیئرز اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں اور وہ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے ولیمسن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کچھ سال پہلے میں نے ولیمسن کے جیسا کھیلنے کی کوشش کی۔میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ کس طرح کھیلتے ہیں۔ان سے میں نے صرف سیکھنے کی کوشش کی۔یہ کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔آپ ہمیشہ کوشش کریں اور جو آپ کر سکتے ہیں کرتے رہیں۔