ٹی-20میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو7وکٹ سے شکست دی

میلبورن، 10 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا نے گیند بازوں اور بلے بازوں کی آل را¶نڈ کارکردگی کی بدولت گھریلو میدان پر کھیلی جا رہی ٹوئنٹی 20 سہ رخی کرکٹ سیریز میں ہفتہ کو انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلوی ٹیم تین میچوں میں تینوں جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اب تک ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے ۔میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا جس نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 137 رن بنائے ۔آسان ہدف کے سامنے میزبان ٹیم نے 14.3 اوور میں تین وکٹ پر 138 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا کی اننگز میں کپتان اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 02 رن پر آ¶ٹ ہونے کے بعد ڈی آرک¸ شارٹ نے 33 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آ¶ٹ 36 رن بنائے اور کرس لن (31) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 49 رن جوڑے ۔انگلینڈ کے کرس جارڈن نے لن کو جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اس کے بعد آل را¶نڈر گلین میکسویل نے 26 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 39 رن جوڑے ۔جارڈن نے انہیں تیسرے بلے باز کے طور پر آ¶ٹ کیا۔ آرون فنچ نے پھر شارٹ کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لئے 22 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کرتے ہوئے جیت کی خانہ پری کی۔فنچ نے ناٹ آ¶ٹ 20 رن بنائے ۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی اننگز میں جیسن رائے (08) اور ایلیکس ہیلز (03) دونوں اوپنر سستے میں آ¶ٹ ہو گئے ۔ڈیوڈ ملان نے 10 اور جیمز ونس نے بھی 21 رنز کی چھوٹی اننگز کھیلی۔اس کے بعد مڈل آرڈر میں کپتان بٹلر نے 49 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 46 رن بنائے ۔سیم بلنگس نے 29 رن بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن نے 33 رن پر سب سے زیادہ تین وکٹ اور بلی اسٹنلیک نے دو وکٹ لئے ۔