نئی دہلی 23 فروری (یواین آئی) ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے کوریا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لئے اسٹرائیکر رانی رامپال کی قیادت میں جمعہ کو 20 رکنی ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کوریا کے خلاف تین سے 12 مارچ تک ہونے والی سیریز کے لئے رانی کے علاوہ ڈفینڈر سنیتا لاکڑا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔گول کیپر سویتا کو دورے سے آرام دیا گیا ہے اور اب رجنی ای اور نئی کھلاڑی سواتی گول کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ فارورڈ پونم رانی فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آئی ہیں۔ڈیفنس میں تجربہ کار دیپکا، سمن دیوی، دیپ گریس اککا، سشیلا چانو اور گرجیت کور ہیں جبکہ مڈفیلڈ کا ذمہ داری مونیکا، نمیتا ٹوپو، نکی پردھان، نیہا گوئل، ادیتا اور لالیما منج پر ہوگی۔ اس کے علاوہ رانی، وندنا کٹاریا، لالریمسیامی، نوجوت کور، نونیت کور اور پونم فارورڈ لائن کو سنبھالیں گی۔ گذشتہ نومبر میں چین کو ہرا کر ایشیا کپ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے ۔ چیف کوچ ھریندر سنگھ نے دورے کے سلسلے میں کہا، “سیشن کے پہلے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے فارم میں واپسی ہوتی ہے ۔ کوریا دورے سے یہ پتہ چلے گا کہ دولت مشترکہ کھیلوں سے پہلے ہم کہاں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ ” کوچ نے کہا، “ہمارے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی متوازن ٹیم ہے ۔ یہ کھلاڑی فٹ ہیں اور یو۔ یو ٹیسٹ میں اچھا سکور کر رہی ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر نے رانچی میں قومی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے اور امید ہے کہ یہ فارم برقرار رہے گی۔ ” کوریا دورے کے لئے خاتون ہاکی ٹیم اس طرح ہے – گولکیپر- رجنی ای، سواتی۔ ڈفینڈر- دیپکا، سنیتا لاکڑا (نائب کپتان)، دیپ گریس اکا ، سمن دیوی، گرجیت کور، سشیلا چانو۔ مڈفیلڈ – مونیکا، نمیتا ٹوپو، نکی پردھان ، نیہا گوئل، للما منج، ادیتا۔ فارورڈ-رانی رامپال (کپتان)، وندنا کٹاریا، لالریمسیامی، نوجوت کور، نونیت کور، پونم رانی۔
کوریا کے دورے کےلئے خاتون ٹیم کی کمان رامپال کو
