کیپ ٹا¶ن 24 فروری (یو این آئی) تجربہ کار بلے باز متالی راج (62) کی بہترین نصف سنچری کے بعد شکھا پانڈے اور رومیل¸ دھر کی تین تین وکٹوں کی بدولت ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہاں جنوبی افریقہ کو پانچویں اور فیصلہ کن ٹوئنٹی 20 میچ میں ہفتہ کو 54 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز 3۔1 سے جیت کر تاریخ رقم کی۔سیریز کا چوتھا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر 166 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 18 اوور میں 112 رنز پر ڈھیر کر 54 رنز سے میچ جیت لیا اور 3۔1 سے سیریز اپنے نام کر لی اس سیریز جیت کے ساتھ ہی ہندستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ایک ہی دورے پر دو سریز جیتنے والی پہلی ہندستانی ٹیم بن گئی ہیں۔ ہندستانی خاتون ٹیم نے اس سے پہلے آسٹریلیا میں ٹوئنٹی ۔20 سیریز جیتی تھی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں چار وکٹ پر 166 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ متالی نے 50 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رن کی شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی۔ متالی راج نے ٹی۔20 میچوں میں اب تک 13 نصف سنچری بناچکی ہیں۔ 17 سال کی جیمیمہ روڈری گیز نے 34 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رن بنایا۔ اس کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 27 رن بنائے ۔ اسمرتی مندھانا نے 13 اور ویدا کرشنا مورتی نے آٹھ رن کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے لئے مارجینا کاپ ایابونگا کھاکا اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ لئے ۔ ہندوستان سے ملے 167 رن کے ہدف کو پیچھا کرنے اتری جنوبی افریقہ کے ٹیم 44 رن کے اندر ہی اپنے پانچ وکٹ گنوادیئے ۔اس کے بعد میزبان ٹیم 112 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ماری جانے کاپ نے 17 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 27 رن بنائے ۔کلوئی ٹرون نے 17 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 26 رن کا اضافہ کیا۔ ہندوستان کے لئے شکھا نے 16 رن پر تین وکٹ لئے ۔ دھار نے 26 رن پر تین وکٹ اور راج شری گوائیکواڈ نے 26 رن پر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ پونم یادو کو 25 رن پر ایک وکٹ ملا۔
ہندستانی خاتون ٹیم نے ٹی-20سیریز جیت کر رقم کی تاریخ
