آئی پی ایل کی افتتاہی تقریب میں دکھے گا ہالی ووڈ کا بھی جلوہ

نئی دہلی،05 فروری (آئی این ایس انڈیا) آئی پی ایل افتتاہی تقریب میں اس سال بالی وڈ سے لے کر ہالی ووڈ کے ستارے بھی چمک بکھےریںگے اور اس ٹی 20 لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا کہ اس سلسلے میں ان کی امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک کے فنکاروں سے بھی بات چل رہی ہے۔ آئی پی ایل کا 11 واں سیشن اس سال سات اپریل سے 27مئی تک چلے گا جبکہ اس کی افتتاح تقریب چھ اپریل کو ممبئی میں ہوگی جسے خوبصورت اور یادگار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شکلا نے کہاکہ افتتاہی تقریب جامع اور خوبصورت ہوگی۔ پچھلی بار ہر جگہ پر تقریب کی گئی لیکن اس بار صرف ایک مقام ممبئی میں ہی ہوگی لیکن وہ بڑے سطح کی ہوگی۔اس میں بین الاقوامی سطح کے آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ہماری امریکہ سمیت کچھ دیگر ممالک کے بڑے فنکاروں سے بات چل رہی ہے۔ شکلا نے اس کے ساتھ ہی صاف کیا کہ ابھی آئی پی ایل میچوں کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس پر آپریشن کونسل ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کر لے گی۔براڈکاسٹر اسٹار سپورٹس نے چار بجے کے میچوں کو شام پانچ بج کر 30منٹ سے اور رات آٹھ بجے کے میچ کو شام سات بجے سے کروانے کی تجویز پیش کی تھی۔انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میچوں کا وقت تبدیل کرنے پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس طرح کی تجویز براڈکاسٹر کی جانب سے آئی تھی اور اس پر فرنچائزز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چل رہی ہے۔ابھی کے حساب سے پرانے وقت کے مطابق ہی میچ کھیلے جائیں گے۔اس پر ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کر دیا جائے گا۔شکلا نے بتایا کہ اس کے بعد آئی پی ایل براڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں بھی کیا جائے گا اور انگریزی کے علاوہ چار علاقائی زبانوں میں بھی اس کی نشریات ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس بار نشریات 12 چینلز پر ہو گی۔انگریزی کے علاوہ چار علاقائی زبانوں ہندی، بنگلہ، تامل، تیلگو میں بھی اس کی نشریات ہوگی۔بیرون ملک میں زیادہ سے زیادہ ممالک میں پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ابھی تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نشر نہیں کیاجاتاتھا لیکن اس بار وہاں کے کرکٹ مداح بھی آئی پی ایل کا لطف اٹھا سکیںگے۔تیسرے امپائر کے پاس گئے فیصلے میں ناظرین کو شامل کرنے کی پچھلی بار کی کوششوں کو اس وقت زیادہ بہتر طور پر پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔