شین وارن بنے راجستھان رائلس ٹیم کے مینٹر

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر اور اپنی کپتانی میں راجستھان رائلس ٹیم کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلی بار چمپئن بنانے والے شین وارن دوبارہ اپنی پرانی ٹیم کے ساتھ بطور مینٹر جڑ گئے ہیں۔ آئی پی ایل لیگ کا آغاز 2008 میں ہواتھا اور راجستھان کی ٹیم نے وارن کی کپتانی میں ہی اس لیگ کا پہلا خطاب جیتا تھا۔وارن نے آئی پی ایل میں 55 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 57 وکٹ حاصل کئے تھے ۔ وارن نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر منگل کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پھر سے راجستھان ٹیم سے جڑنے کا اعلان کیا۔ وارن نے ویڈیو میں کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ میں آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں ایک ٹیم مینٹر کے طور پر راجستھان رائلس ٹیم کے ساتھ شامل ہو جا¶ں گا۔اپنے پرانے ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے کا موقع دینے کے لئے بہت بہت شکریہ۔اس ٹیم کے ساتھ میری بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہیں ، ان یادوں میں وہ وقت بھی شامل ہیں جب ہم نے 2008 میں لیگ کا پہلا ٹائٹل جیتا تھا ۔