گویان نے ممبئی کو باہر ہونے سے بچایا

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) لوسیان گویان نے 24 ویں منٹ میں ایک خودکش گول کر کے ممبئی فٹ بال ایرینا میں جمعرات کی رات کھیلے گئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چوتھے سیزن کے ‘کرو یا مرو’ مقابلے میں ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کو برابری دلائی تھی لیکن اس غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے گویان نے انجر¸ ٹائم میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اس اہم میچ میں 3۔2 سے جیت دلا دی۔ اس جیت نے ممبئی کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ھے گویان کے اس گول نے ممبئی کو پوائنٹس ٹیبل میں ایک جگہ کی چھلانگ دی ہے اور اب وہ 23 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔پانچویں مقام پر قابض کیرل بلاسٹرز کے 24 پوائنٹس ہیں جبکہ 21 پوائنٹس کے ساتھ ایف سی گوا ساتویں مقام پر کھسک گئی ہے ۔ہائی لینڈرز اس مسلسل ساتویں اور 12 ویں ہار کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں۔ان کے لئے پلے آف کی دوڑ کافی پہلے ختم ہو چکی تھی۔ اس ڈرامائی میچ میں ایچل امانا نے 15 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بہترین شروعات دلائی تھی لیکن گویان نے خودکش گول کرتے ہوئے مہمانوں کو برابری کا موقع دے دیا تھا۔اس کے بعد سمبینھا نے 43 ویں منٹ میں بہترین گول کرکے مہمانوں کو آگے کر دیا تھا۔ ممبئی نے اگرچہ 54 ویں منٹ میں ایورٹن سانتوس کی مدد سے برابر ی کر لی لیکن اس کے بعد لگا کہ اس کی فرنٹ لائین ساکھ کی لڑائی لڑ رہی اس سیزن کی سب سے کمزور ٹیموں میں سے ایک کی دفاع میں نقب نہیں لگا پائے گی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن تبھی گویان نے انجر¸ ٹائم میں راجو گایکواڈ کی مدد سے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو نئی زندگی دے دی ۔ ابتدائی 15 منٹ میں کچھ ہلکے پھلکے موقع بننے کے بعد ممبئی نے 15 ویں منٹ میں اپنا پہلا گول کیا۔یہ گول ایورٹن کی مدد سے ایچل امانا نے کیا۔امانا نے ایورٹن سے ملے کارنر پاس پر دوڑ لگائی اور مہمان ٹیم کے دو ڈفینڈر کو چھکاتے ہوئے شاندر گول کیا۔ان کی اس کوشش کا نہ تو گرسمت سنگھ گل کے پاس جواب تھا، نہ روولن بورگس کے پاس۔
نارتھ ایسٹ کے گول کیپر ٹی پی رھنیش بھی ان کی اس کوشش پر ناکام نظر آئے ۔ امانا کی یہ کوشش 24 ویں منٹ میں تب بیکار ہو گئی جب گویان نے خودکش گول کرتے ہوئے نارتھ ایسٹ کو برابری دلا دی۔مائیک سیما نے لیفٹ فلینک سے گل کو ایک اچھا کراس پاس دیا۔گل نے زور دار کک کے ذریعے گیند کو گول میں ڈالنے کی کوشش کی۔گیند نے سمت پکڑ لی لیکن گویان درمیان میں آ گئے اور بچا¶ کی اسی عمل میں گیند ان سے لگ کر گول میں چلی گئی۔ 28 ویں منٹ میں گل کو یلو کارڈ ملا۔اس کے بعد 30 ویں منٹ میں امانا نے ایک اچھا موو بناتے ہوئے گیند ایورٹن کو تھمائی۔ایورٹن گیند لے کر تیزی سے باکس میں گھسے اور ایک تیز شاٹ لیا لیکن اس بار رھنیش ہوشیار تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر شکست سے بچا لیا۔ 35 ویں منٹ میں گویان کو یلو کارڈ ملا۔مہمان ٹیم نے 41 ویں منٹ میں زوردار حملہ کیا لیکن لالریمپیا فینئی سے ملے شاندار پاس پر گول نہیں کر سکے جبکہ وہ باکس میں ایسی حالت میں تھے ، جب ممبئی کا کوئی دفاعی کھلاڑی انہیں گارڈ نہیں کر رہا تھا۔صرف گول کیپر ان کے سامنے تھا اور پھر بھی وہ چوک گئے ۔ مہمان ٹیم نے اگرچہ دو منٹ بعد ہی گول کرتے ہوئے اس نقصان کی تلافی کر لی۔یہ گول سمبینھا نے کیا اور لالرڈکا رالٹے نے اس میں ان کی مدد کی۔رالٹے نے دائیں فلینک سے ایک اچھا کارنر لیا، جس پر سمبینھا نے ہیڈر کے ذریعے یہ گول کیا۔ اس طرح مہمان ٹیم نے 2۔1 کی برتری کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام کیا۔نارتھ ایسٹ نے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی تبدیلی کی۔سمبینھا کو باہر کر کے ریگن سنگھ کو کو اندر کیا گیا۔ ممبئی کے لئے یہ کرو یا مرو جیسا میچ تھا اور اسے کسی بھی حال میں اسے جیتنا تھا۔ممبئی کو اپنے مقصد کے حصول کی جانب ایک بڑی کامیابی 54 ویں منٹ میں اس وقت ملی، جب ایورٹن نے رفا جورڈا کی مدد سے گول کرتے ہوئے اسے برابری دلا دی ۔ ایورٹن نے جورڈا کے اس کراس پر کیا، جو جورڈا کے پاس شہناز سنگھ نے پہنچائی تھی۔رھنیش نے اسے روکنے کے کوشش کی لیکن ایورٹن کے تیز ہیڈر نے انہیں چھکا دیا۔ اس کے بعد کئی تبدیلی ہوئیں اور کئی حملے بھی ہوئے لیکن گول ہوتا نظر نہیں آتا تھا۔ نارتھ ایسٹ کی ٹیم اس ڈرا سے بھی خوش تھی لیکن ممبئی کے لئے یہ ڈرا کافی مہنگا پڑنے والا تھا۔اسی درمیان گویان نے راجو کے عین مطابق پاس پر رے ھنیش کو چونکاتے ہوئے ممبئی کو سنجیونی جیسا نظر آنے والے تین پوائنٹس دلا دیے ۔اس طرح گویان نے خودکش گول کا حساب جیت دلانے والے گول سے برابر کر دیا۔