کیپ ٹا¶ن، 20 مارچ (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگسو ربادا پر عائد دو میچوں کی پابندی ہٹا لی ہے جس سے اب وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی دو میچوں میں کھیل سکیں گے ۔ آئی سی سی نے ربادا کو آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو کندھا مارنے کے الزام میں لیول دو کے ضابطے کی خلاف ورزی کا مجرم پایا تھا اور ان پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی لگا دی تھی۔ربادا نے دوسرے ٹیسٹ میں اسمتھ کو بولڈ کرنے کے بعد جشن منانے میں آسٹریلوی کپتان کو کندھا مار دیا تھا۔ ربادا نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی اور وہ اس معاملے میں فاتح رہے ۔ربادا نے دوسرے ٹیسٹ میں 11 وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1۔1 کی برابری دلائی تھی۔ربادا پر پہلے دو میچ کی پابندی پر آسٹریلوی ٹیم جہاں راحت محسوس کر رہی تھی وہیں ان پر سے پابندی ہٹنے کے بعد آسٹریلیا کے لیے دوبارہ مشکلیں پیدا ہو گئی ہیں۔ آئی سی سی نے ربادا کی اپیل پر سماعت کے لیے نیوزی لینڈ کے مائیکل ھیرون کو جوڈیشل کمشنر مقرر کیا تھا۔انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس معاملے میں سماعت کی اور نہ صرف ربادا پر لگی پابندی ہٹادی بلکہ ان پر لگے جرمانے کو بھی کم کر دیا۔ ربادا پر پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے اس عمل کے لئے 50 فیصد میچ فیس اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے اب کم کرکے 25 فیصد اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹس کر دیا گیا ہے ۔ آئی سی سی نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ ربادا پر کھیل کی روح کے برعکس برتا¶ کرنے سے کم سنگین الزام لگایا گیا ہے جس سے ان کی سزا گھٹ گئی ہے ۔
سزا میں کمی کے بعد ربادا کے گزشتہ 24 ماہ میں سات ڈیمیرٹ پوائنٹس رہ گئے ہیں۔وہ اب دو میچوں کے خود کار طریقے سے معطلی سے ایک پوائنٹس پیچھے ہیں ۔
آئی سی سی نے ربادا سے ہٹا ئی پابندی
