آئی سی سی نے شکیب اور نور الحسن پر کیا جرمانہ

کولمبو، 17 مارچ (یو این آئی) بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد ہنگامہ کرنے کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے اکا¶نٹ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی ڈال دیا ہے ۔ بنگلہ دیش ٹیم کے ریزرو کھلاڑی نور الحسن پر بھی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹس اور میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ڈیمیرٹ ضابطہ نافذ ہونے کے بعد پہلی بار دونوں کھلاڑیوں کو ڈیمیرٹ پوائنٹس ملا ہے ۔بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کا بھی الزام ہے ۔ شکیب کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے قوانین 2.1.1 کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا جو ‘کھیل احساس کے برعکس عمل کرنے ‘ سے متعلق ہے جبکہ نور کو قوانین 2.1.2 کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم پایا گیا ہے جو طرز عمل سے کھیل بدنام کرنے ‘سے متعلق ہے ۔ یہ معاملہ بنگلہ دیش کے اننگز کے 20 ویں اوور کا ہے جب امپائروں کے فیصلے سے ناراض شکیب نے با¶نڈری لائن کے پاس پہنچ کر اپنے بلے بازوں کو واپس لوٹنے کا اشارہ کیا تھا جبکہ ٹیم پیغام لے کر میدان میں پہنچے ریزرو کھلاڑی نور سری لنکا کے کپتان تشارا پریرا سے الجھ پڑے تھے اور انہیں انگلی بھی دکھائی تھی۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہاکہ شکیب اور نور نے میچ ریفری کرس براڈ کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو مان لیا۔ براڈ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت مایوس کن تھا کیونکہ آپ اس سطح کے کھلاڑیوں سے ایسے طرز عمل کی توقع نہیں کر سکتے ۔میچ کشیدہ میچ تھا کیونکہ فائنل میں پہنچنا دا¶ پر لگا تھا لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے طرز عمل کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔یہ معافی کے قابل نہیں تھا۔چوتھے امپائر نے شکیب اور مخالفت کر رہے کھلاڑیوں کو اور میدانی امپائر نے نور اور تشارا کو نہیں روکا ہوتا تو صورت حال اور بگڑ سکتی تھی۔ بنگلہ دیش کا اتوار کو ہونے والے فائنل میں ہندستان کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔