ممبئی، 06 مارچ (یو این آئی) بیتھ مون¸ (115) کی زبردست سنچری کے دم پر آسٹریلوی خواتین ٹیم نے ہندستان اے کو یہاں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں منگل کو 321 رن کے بڑے فرق سے شکست دی۔آسٹریلوی ٹیم نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 413 رن بنانے کے بعد ہندستان اے کو 29.5 اوور میں 92 رن ڈھیر کر دیا۔ہندستان اے کی جانب سے کپتان انوجا پاٹل نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے ۔پریا پونیا نے 13، سریکا کولی نے 11، سورھانا آشا نے 11 اور کویتا پاٹل نے 14 رنز بنائے ۔مے گن شٹ نے 24 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ایلس پیری کو 14 رن پر دو وکٹ اور امانڈا ویلنگٹن کو 11 رن پر دو وکٹ ملے ۔ آسٹریلوی اننگز میں مون¸ نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے پہلے 83 گیندوں پر 115 رن میں 18 چوکے لگائے ۔ ایشلے گارڈنر نے محض 44 گیندوں پر نو چوکوں اور چھ چھکے اڑاتے ہوئے 90 رن بنائے ۔اوپنر نکول بولٹن نے 38 گیندوں پر 58 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پیری نے 58 گیندوں پر 65 میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔آسٹریلوی ٹیم اب آٹھ مارچ کو ہندستان اے کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔مہمان ٹیم اس کے بعد بڑودہ روانہ ہوگی جہاں وہ ہندستانی ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
آسٹریلوی خواتین نے ہندستان اے کو 321رنز سے ہرایا
