بی سی بی کو اپنے کھلاڑیوں کی بدتمیزی پر ندامت

کولمبو، 18 مارچ (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (ب¸ س¸ بی) نے تسلیم کیا ہے کہ ندھاس ٹرافی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے جمعہ کو ہوئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کے خلاف بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے رویہ قابل اعتراض تھا۔کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہو رہی ندھاس ٹرافی کے جمعہ کو ہوئے آخری ناک آ¶ٹ میچ کے دوران میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان جم کر تکرار ہو گئی تھی ۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے یہ میچ دو وکٹ سے جیتا اور وہ فائنل میں پہنچ گئی۔ لیکن اس دوران اس کے کھلاڑیوں نے میدان پر ناگن ڈانس کرنے سے لے کر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تیکھی بحث کرنے تک سب کچھ کیا جس کے لئے اس کے کھلاڑیوں نور الحسن اور کپتان شکیب الحسن پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ب¸ س¸ ب¸ نے مانا کہ اس کے کھلاڑیوں کا رویہ موزوں نہیں تھا اور اس نے آگے اپنے کھلاڑیوں کو کھیل جذبہ برقرار رکھنے کیلئے ہدایت بھی دی ہے ۔ ب¸ س¸ ب¸ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ سمجھتا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کا کئی طریقوں میں کھیل کے میدان پر رویہ قابل قبول نہیں تھا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم تھا ایسے میں بہت جوش میں یہ واقعہ ہوا کیونکہ کھلاڑی بہت دبا¶ میں تھے ۔بورڈ لیکن سمجھتا ہے کہ کھلاڑیوں کو دبا¶ کے حالت میں پیشہ ورانہ رویہ اپنانا چاہیے جو میدان پر اس میچ کے دوران نہیں دکھایا گیا۔بورڈ نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم اراکین کو ان کی ذمہ داریوں کے لئے ہدایت کی گئی ہے اور کھیل جذبہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔