کولکتہ، 23 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کو کلین چٹ ملنے کے ایک دن بعد جمعہ کو ان کی بیوی حسین جہاں نے جمعہ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کر کے اپنی بات رکھی۔حسین نے مغربی بنگال اسمبلی کمپلیکس میں وزیر اعلی بنرجی سے ملاقات کی جو وہاں راجیہ سبھا رکن کے انتخابات کے سلسلے میں پہنچی تھیں۔کرکٹر کی بیوی حسین نے وزیر اعلی کے چیمبر میں تقریبا 20 منٹ کا وقت گزارا اور سمیع کے ساتھ چل رہے تنازعہ اور موجودہ حالات کے بارے میں بات رکھی۔حسین نے سمیع پر عصمت دری، مارپیٹ، ظلم و ستم، جنسی تعلق جیسے الزامات لگائے ہیں اور اس سلسلے میں درج ان کی ایف آئی پر جانچ چل رہی ہے ۔ حسین نے سمیع پر میچ فکسنگ میں شامل ہونے اور برطانیہ کے محمد بھائی نامی کاروباری سے دبئی میں پیسے لینے کا الزام بھی لگایا تھا۔لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی اینٹی کرپشن یونٹ (اے س¸ یو) نے اس معاملے میں اپنی انکوائری کے بعد سمیع کو جمعرات کو کلین چٹ دی اور انہیں بی گریڈ کا معاہدہ بھی دے دیا گیا ہے ۔اسی کے ساتھ سمیع کا اگلے ماہ سے شروع ہونے جا رہے آئی پی ایل میں کھیلنے کا راستہ بھی صاف ہو گیا ہے ۔
حسین جہاں کی ممتا بنرجی سے ملاقات
