Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

خاتون ہاکی میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دی

سیول، 05 مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے مڈفیلڈر لالریمسیام¸ کے پانچویں منٹ میں کئے گئے واحد گول کی بدولت پانچ میچوں کی خواتین ہاکی سیریز کے اپنے پہلے میچ میں میزبان جنوبی کوریا کو پیر کو 1۔0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ یہاں جگشن نیشنل ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندستان نے شاندار شروعات کی اور پہلے کوارٹر میں ہی 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ہندستان کے لئے لالریمسیام¸ نے پانچویں منٹ میں گول کر کے ہندستان کو 1۔0 کی برتری دلا دی جسے مہمان ٹیم نے آخر تک برقرار رکھا۔ ہندستان کو دوسرے کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر ملا لیکن ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔اگرچہ جنوبی کوریا بھی 23 ویں منٹ میں ملے پنالٹی کارنر کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔میزبان ٹیم نے اس کے بعد واپسی کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ ہندستان کو اپنے گول کیپر سواتی کا بھی شکرگزار ہونا چاہئے جنہوں نے چوتھے کوارٹر میں جنوبی کوریا کے دو پنالٹی کارنر کو ناکام کر دیا اور میزبان ٹیم کو واپسی کرنے سے روے ک دیا۔ ہندستان نے اس کے بعد اپنے ایک گول کے فرق کو آخر تک قائم رکھا اور 1۔0 سے میچ جیت لیا۔ہندستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف اپنا دوسرا میچ منگل کو کھیلے گی۔

About the author

Taasir News Network