نئی دہلی، 24 مارچ (یواین آئی) نیوزی لینڈ کے آل را¶نڈر کوری اینڈرسن آئی پی ایل 11 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں زخمی آسٹریلیائی تیزگیندباز ناتھن کولٹر نائل کی جگہ لیں گے جو اپنی چوٹ سے پوری طرح ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ آئی پی ایل کی تکنیکی کمیٹی نے بنگلور کی ٹیم میں اس تبدیلی کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ ضابطوں کے مطابق بنگلور کو رجسٹر اور دستیاب کھلاڑیوں کے پول سے کھلاڑی کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔
بنگلور ٹیم کے چیف کوچ ڈینیل ویٹوری نے کہا، “ناتھن ابھی اپنی چوٹ سے ابھر رہے ہیں اور انہیں ابھی آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔وہ اپنے علاج کی وجہ سے آئی پی ایل میں نہیں کھیل پائیں گے ۔ ہمیں میدان میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر میدان میں واپسی کریں۔ ” ویٹوری نے ساتھ ہی کہا، “ناتھن کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اینڈرسن جارح آل را¶نڈر ہیں۔ وہ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں اور ہم ان کا بنگلور کی ٹیم میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ “
زخمی کولٹر نائل کی جگہ اینڈرسن بنگلور کی ٹیم میں شامل
