کولمبو، 19 مارچ (یو این آئی) ٹائٹل جیتنے کے بعد ہندستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فائنل میچ میں ناظرین کی حمایت شاندار تھی۔ ہمیں لگا ہی نہیں کہ ہم ہندستان سے باہر کھیل رہے ہیں۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ندھاس ٹراف¸ کے فائنل میں ہزاروں سری لنکا ئی شائقین مکمل طور ہندستان کی حمایت میں کھڑے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین بھاری تعداد میں آئے تھے ، اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور میچ میں جیتنے کے لیے ایسی حمایت کا ہونا بہت ضروری تھا۔انہوں نے میچ کے پورے 40 اوور میں مسلسل ہمارے کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا ۔ ہم بولنگ کر رہے تھے اور جب بلے بازی کر رہے تھے تو ہر پرستار کی تالیاں ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے تھی۔دراصل بنگلہ دیش نے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔فتح کے بعد بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے جس طرح ہنگامہ کیا تھا، سری لنکائی کھلاڑیوں سے جھڑپ کی تھی، ناگن ڈانس کیا تھا اور پھر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑا تھا۔ان واقعات نے سری لنکا شائقین کا رخ ہندستان کی جانب موڑ دیا اور پورے میچ کے دوران وہ ہندستان کی حمایت کرتے رہے ۔ میچ جب دلچسپ فننش کی طرف گامزن تھا تو سری لنکا کے شائقین کی حمایت دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا گویا ان کی ٹیم فائنل کھیل رہی ہے ۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم شائقین سے اپنے لئے حمایت کی کوئی توقع نہیں کر رہے تھے ۔اگر وہ ہماری حمایت کرتے تو اچھا ہوتا لیکن اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ہم اسے لے کر قطعی فکر مند نہیں تھے کہ کون کس کا حمایت کر رہا ہے ۔ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ کئی برسوں میں سخت دشمنی رہی ہے اور دونوں کے میچوں میں ہمیشہ یہ احساس ہوتا رہا ہے کہ سری لنکا کے حامی ہندستان کی شکست پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔لیکن اس فائنل میں چیزیں مکمل طور الٹ گئیں۔20 ہزار سے زائد شائقین مسلسل چلاتے رہے روہت اینڈ کمپنی کا جوش بڑھاتے رہے ۔
ہندستان کی ہر با¶نڈری پر ڈیجے کا میوزک بجتا رہا لیکن بنگلہ دیش کی با¶نڈری پر ڈی جے جیسے میوزک چل رہا ہے بھول جاتا تھا۔ہندستانی وکٹ کیپر دنیش کارتک نے جب آخری گیند پر جیت کا چھکا مارا تو اسٹیڈیم میں موجود سری لنکا اور ہندوستانی شائقین نے مل کر وہ ناگن ڈانس کیا جو بنگلہ دیشی کھلاڑی اپنی جیت کے بعد کر رہے تھے ۔
سری لنکا شائقین کی حمایت شاندار:روہت شرما
