سمیع کی بیوی سے ملے بی سی سی آئی واے سی یو افسر

کولکتہ، 18 مارچ (یو این آئی) فاسٹ بولر محمد سمیع کے خلاف میچ فکسنگ کے الزام لگانے والی ان کی بیوی حسین جہاں سے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی اینٹی کرپشن یونٹ (اے س¸ یو) کے حکام نے ملاقات کی ہے ۔بی سی سی آئی کا انتظام و انصرام کرنے والی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کے صدر ونود رائے نے اے س¸ یو کو سمیع پر لگے مبینہ میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کرنے اور اپنی رپورٹ سات دن میں دینے کی ہدایات دی ہیں ۔ اس کے بعد معاملے کی جانچ کے سلسلے میں اے س¸ یو کے حکام نے ہفتہ کو کولکتہ پہنچ کر کرکٹر کی بیوی سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نے لال بازار واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں اے س¸ یو کے حکام سے بات چیت کی۔حسین نے اسی پولیس تھانے میں سمیع کے خلاف اپنی شکایت میں جسمانی اور ذہنی تشدد، جنسی تعلقات، عصمت دری اور الیشبا نام کی پاکستانی لڑکی سے میچ فکسنگ کے بدلے پیسے لینے جیسے سنگین الزام لگائے ہیں۔حسین نے کچھ دن پہلے صحافیوں سے بھی سمیع کے الیشبا نام کی لڑکی سے تعلق ہونے کی بات کہی تھی اور کہا تھا کہ دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔انہوں نے ساتھ ہی محمد بھائی نام کے شخص کا بھی ذکر کیا تھا۔س¸ اواے سربراہ نے اے س¸ یو چیف نیرج کمار کو انکوائری میں ان تمام فریقوں کو شامل کرنے کی بھی بات کہی تھی۔اگرچہ یہ صاف نہیں ہے کہ سمیع کی بیوی نے ان الزامات کے لئے اے س¸ یو حکام کو کیا ثبوت پیش کئے ہیں۔ہندستانی کرکٹر کے خلاف ان کی بیوی کی شکایت کے پیش نظر کولکتہ پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔سمیع کی بیوی نے کچھ دن پہلے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر سمیع کی مختلف عورتوں کے ساتھ وھاٹس ایپ پر بات چیت کا انکشاف کر دیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے کئی طرح کے الزامات بھی سمیع پر لگائے ہیں۔وہیں بی سی سی آئی نے ان الزامات کی وجہ سے سمیع کے سالانہ معاہدہ کو فی الحال روک دیا ہے وہیں اگلے ماہ سے شروع ہو رہے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی ان کی دہلی ڈئیر ڈیولس فرنچائزز کی جانب سے کھیلنے کی امید کم ہے ۔دہلی انہیں بی سی سی آئی سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی ٹیم میں کھلانے پر غور کرے گی ۔