عالمی کپ نشانے بازی میں انجم کو چاندی

نئی دہلی، 09 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کی انجم مدگل نے میکسیکو میں چل رہی بین الاقوامی نشانے باز¸ کھیل فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف ) عالمی کپ میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ، اسی کے ساتھ ہندستان میڈل ٹیبل میں کل آٹھ تمغوں کے ساتھ اپنے سرفہرست مقام پر بنا ہوا ہے ۔ میکسیکو میں چل رہے عالمی کپ میں انجم نے ٹورنامنٹ کے چھٹے دن ہندستان کی جھولی میں یہ تمغہ ڈالا جو ان کا عالمی کپ میں پہلا تمغہ بھی ہے ۔تیز ہوا¶ں کے درمیان فائنل میں انجم نے 454.2 کر اسکور کر کے دوسرا مقام حاصل کر سلور جیتا۔45 شاٹ کے فائنل میں چین کی روجیاو پئی نے 455.4 کے اسکور کے ساتھ طلائی پر قبضہ کیا جبکہ ان کی ہم وطن ٹنگ سن نے 442.2 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔اس ورلڈ کپ میں ہندستان کا آٹھواں تمغہ ہے اور پہلا چاندی کا تمغہ ہے ۔اس کے پاس تین طلائی، چار کانسی اور ایک چاندی ہے اور وہ ابھی تک ٹیبل میں ٹاپ پر بنا ہوا ہے ۔انجم آغاز سے ہی میڈل مقابلہ میں بنی رہیں۔وہ فائنل میں 15 شاٹ کے بعد روجیاو اور سلوواکیہ کی جیوا وورساک کے بعد تیسرے نمبر پر پچھڑ گئیں۔لیکن پھر پانچ شاٹس پرون پوزیشن سیریز میں انہوں نے ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔انہوں نے دنیا کی نمبر ایک جرمن کھلاڑی جولن بیئر سے 0.9 پوائنٹس سے راست برتری قائم کی ۔ اگرچہ آخری 10 شاٹ سیریز میں وہ پھر سے چوتھے نمبر پر کھسک گئیں۔ ہندستانی شوٹر نے لیکن اپنے 41 ویں شاٹ پر 10.8 کے اچھے اسکور سے دوبارہ برتری حاصل کرلی اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔انجم نے 10.2، 10.1، 9.5 اور 10.2 کے اسکور کے ساتھ سلور جیتا۔اس سے پہلے کوالیفکیشن میں انجم آٹھ خواتین میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔انہوں 400 میں سے 399 کا اسکور کیا اور کل 1170 کا اسکور کیا جبکہ چین کی روجیاو کل 1178 پوائنٹس لے کر سب سے اوپر رہیں جو عالمی ریکارڈ اسکور بھی ہے ۔دیگر ہندوستانیوں میں گایتری 1153 کے اسکور کے ساتھ 15 ویں نمبر پر رہ کر کوالیفائی کرنے سے چوک گئیں۔وہیں سابق عالمی چمپئن ہندستان کی ہی تیجسون¸ ساونت نے بھی اتنا ہی اسکور حاصل کیا اور 16 ویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں 15 سال کے انیش بھانوالا اچھی شروعات کے باوجود فائنل سیریز میں تال سے بھٹک گئے اور آخری پانچ شاٹ میں 7،9،10،8،8 کے اسکور کی وجہ ساتویں نمبر پر کھسک گئے ۔انیش نے کل 578 کا اسکور کیا۔وہیں چھٹے نمبر پر رہے چین کے زاونان ہا¶ نے بھی یکساں اسکور کیا۔ہندستان کے نیرج کمار 569 اسکور کے ساتھ 13 ویں نمبر پر رہے ۔ہندستان ٹیبل میں اب سب سے اوپر ہے جبکہ چین دو طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اتوار کو مردا سکیٹ فائنل کے ساتھ عالمی کپ ختم ہو جائے گا۔