میکسیکو ،5 مارچ (یو این آئی) ہندستانی نوجوان نشانے باز منو بھاکر نے یہاں چل رہے سال کے پہلے بین الاقوامی نشانے بازی کھیل فیڈریشن عالمی کپ میں خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر ہندستان کو میڈل لسٹ میں سرفہرست پہنچادیا ہے ۔ ہریانہ کی 16 سالہ بھاکر نے اتوار کی رات خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ کے فائنل میں سب سے زیادہ 237.5 کا اسکور کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے طلائی کے لئے دعویدار دو بار کی عالمی کپ فائنل فاتح میزبان ملک کی ایلزیندر جوالا کو ہرایا۔ منو نے حریف کھلاڑی کو 24 شاٹ کے فائنل را¶نڈ کی آخری شاٹ میں 10.8 کے اسکور سے شکست دی۔ منو نے حال ہی میں آیئرس میں اکتوبر میں ہونے والے 2018 ا ولمپک کھیلوں کے لئے بھی کوٹہ حاصل کیا تھا ۔ جوالا کو 237.1 کے اسکور کے ساتھ چاندی اور فرانس کی سولن گوبریولے کو ۔217.0 کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندستان کی یشسونی سنگھ دیسوال فائنل میں تمغہ جیتنے سے چوک گئیں اور چوتھے مقام پر رہیں۔ انہوں نے 196.1 کا اسکور کیا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندستان ، میڈل لسٹ میں دو طلائی ، تین کانسہ کے ساتھ مجموعی طور پر پانچ تمغے لے کر سرفہرست پہنچ گیا ہے ۔ ابھی تک کسی دیگر ٹیم نے ایک سے زیادہ تمغہ نہیں جیتا ہے ۔ منونے طلائی جیتنے کے بعد کہا میں طلائی تمغہ جیت کر بہت خوش ہوں۔ خاص کر یہ میرا پہلا عالمی کپ ہے ۔
میں آگے آنے کے والی چیمپئن شپ میں اور بھی اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گی۔ اس سے قبل روی کمار نے مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ شاہزار رضوی اور جیتو رائے نے مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ میں سونے اور کانسہ اکا تمغہ جیتا تھا۔ وہیں خواتین کی 10 میٹر کی ایئر پسٹل رائفل مقابلہ میں مہیولی گھوش نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔
نشانے بازی میںمنو کو گولڈ ، روی نے کانسہ جیتا
