وینس نے چھوٹی بہن سرینا کو کیا باہر

انڈین ویلز، 13 مارچ (یو این آئی) امریکہ کی وینس ولیمز نے پیشہ ورانہ ٹینس میں بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سرینا یہاں بی این پی پاریبس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ سے باہر کر دیا۔ وینس نے سرینا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3 ،6۔4 سے شکست دی۔بچی کی پیدائش کے تقریبا ایک سال بعد واپسی کر رہی سرینا نے اگرچہ دوسرے سیٹ میں 2۔5 سے پچھڑنے کے بعد اچھی جدوجہد کی اور میچ پوائنٹس بھی بچایا لیکن آخری گیموں میں غلطیاں کر بیٹھیں۔اپنی چھوٹی بہن کو شکست دینے کے بعد وینس نے کہا کہ وہ کبھی بھی سرینا کے 23 گرینڈ سلیم کے ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ جب تک میچ مکمل طور ختم نہ ہو وہ ختم نہیں سمجھا جاتا۔وہ واپسی کرتی رہتی ہیں اور میں آج کے میچ میں خوش قسمت رہی کیونکہ میں نے گزشتہ ایک سال میں ان سے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔سال 2017 میں اچھی کارکردگی کی بدولت دنیا میں آٹھویں رینکنگ پر پہنچنے والی وینس نے میچ میں چھ ایس لگائے اور چار بار سرینا کی سروس توڑی۔
اس کے علاوہ دیگر میچوں میں آسٹریلین اوپن چمپئن کیرولین ووزنیاک¸ نے اپنی واپسی نمبر ون بننے کی توقعات کو برقرار رکھتے ہوئے الیکساندرا ساسووچ کو تیسرے دور میں 6۔4 ،2۔6 ،6۔3 سے سخت جدوجہد میں شکست دی۔ڈنمارک کی 27 سالہ کھلاڑی کے لیے نمبر ون بننے کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا ضروری ہے اور یہ دعا کرنی ہوگی کہ ٹاپ سیڈ سمونا ہالیپ فائنل تک نہ پہنچے ۔ووزنیاک¸ کا اگلا میچ روس کی ڈاریا کاتکنا سے ہوگا جنہوں نے یو ایس اوپن چمپئن سلوین اسٹیفنز کو 6۔4 ،6۔3 سے چونکایا۔اسٹیفنز گزشتہ سال گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد سے خراب کھیل رہی ہیں اور اس سال کسی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک نہیں پہنچی ہیں۔چوتھی سیڈ الینا سویتلانا کو دیگر میچ میں کارلا سواریز نوارو نے 7۔5 ،6۔3 سے شکست دی۔