نئی دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) آئی پی ایل کی آپریشن کونسل نے کنگز الیون پنجاب کو اس کے گھریلو میچوں کے لیے تبدیلی کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پنجاب کی ٹیم اپنے چار گھریلو میچ اندور میں اور تین موہالی میں کھیلے گی۔آئی پی ایل آپریشن کونسل نے منگل کو اس کے ساتھ ہی پلے آف سائٹ کا بھی اعلان کر دیا ۔بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چودھری نے بتایا کہ آپریشن کونسل کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنے ایلی منیٹر اور کوالیفائنگ دو کی میزبانی بالترتیب 23 اور 25 مئی کو کرے گا۔تمام آئی پی ایل فرنچائز کو اپنے چار گھریلو میچ مقرر گھریلو سائٹ پر کھیلنے ہوتے ہیں ۔
لیکن پنجاب کی ٹیم کو چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کی توسیع کی وجہ سے اس کے بند رہنے کی وجہ سے پروگرام میں تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے ۔چنڈی گڑھ ائرپورٹ 12 سے 31 مئی تک 20 دن کے لیے اور اپریل ماہ میں تمام اتوار کو بند رہے گا۔ اس کے نتیجے میں دہلی ڈئیر ڈیولس کو جو پہلا گھریلو میچ پنجاب کے خلاف آٹھ اپریل کو کھیلنا تھا وہ اب موہالی میں کھیلا جائے گا اور دہلی کا اوے میچ ہو گا ۔پنجاب کی ٹیم آٹھ اپریل کو دہلی سے موہالی میں، 15 اپریل کو چنئی سے موہالی میں اور 19 اپریل کو حیدرآباد سے موہالی میں کھیلے گی۔پنجاب کا دہلی سے مقابلہ 23 اپریل کو دہلی میں ہوگا۔اس کے علاوہ پنجاب چار مئی کو ممبئی سے اندور میں، چھ مئی کو راجستھان سے اندور میں، 12 مئی کو کولکاتا سے اندور میں اور 14 مئی کو بنگلور سے اندور میں کھیلے گی۔
پنجاب چار گھریلو میچ اندور، تین موہالی میں کھیلے گا
