نئی دہلی، 24 مارچ (یواین آئی) دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اس سال کے دورہ انگلینڈ کے لئے کا¶نٹی کرکٹ کھیل کر اپنی تیاریوں کو مضبوطی دیں گے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے وراٹ کو کا¶نٹی کرکٹ میں کھیلنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ٹیم انڈیا اس سال انگلینڈ کے دورے میں پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ دورہ تین جولائی سے شروع ہو رہا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم یکم اگست کو ایجبسٹن میں اپنی ٹیسٹ مہم کی شروعات کرے گی۔
کا¶نٹی میں کھیلنے کی وجہ سے وراٹ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے جو بنگلور میں 14 سے 18 جون تک ہونا ہے ۔ آئی پی ایل 11 کا ایڈیشن ختم ہونے کے بعد وراٹ انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے اور رپورٹوں کے مطابق وہ کا¶نٹی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے ۔ گزشتہ چند سال سے بہترین بلے بازی کر رہے وراٹ کا انگلینڈ میں ٹیسٹ ریکارڈ کافی خراب رہا ہے ۔ وراٹ انگلینڈ کی سرزمین پر پانچ ٹیسٹ کی 10 اننگز میں صرف 134 رنز ہی بنا سکے ہیں۔ اس دوران ان کا بلے بازی اوسط صرف 13.40 رہا ہے اور انگلینڈ کی سرزمین پر ان کا بہترین ا سکور 39 ہے ۔ وراٹ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر نے والی افغانستان کی ٹیم سے واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے کی بجائے کا¶نٹی کھیلیں گے تاکہ وہ اس مشکل دورے کے لئے اپنی بلے بازی کو مضبوطی دے سکیں ۔ وراٹ نے گزشتہ جنوبی افریقہ دورے میں تمام فارمیٹ میں 900 سے زیادہ رن بنائے تھے اور وہ معمولی فرق سے دورے میں 1000 رن بنانے کی کامیابی حاصل کرنے سے چوک گئے تھے ۔ ہندوستانی کپتان کے کا¶نٹی میں اترنے کے ساتھ وہ اس ایڈیشن میں چتیشور پجارا، مرلی وجے اور ایشانت شرما کے بعد کا¶نٹی کھیلنے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ اس معاملے میں وراٹ یارکشائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پجارا سے آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔ اس کا¶نٹی سیشن کے آغاز میں سرے کاونٹی ٹیم کو چار روزہ تین میچ نو سے 28 جون کے درمیان کھیلنے ہیں۔ سرے کو اپنا یہ میچ ہیمپ شائر، سمرسیٹ اور یارکشائر کے خلاف کھیلنے ہیں۔ یہ خیال کیاجا رہا ہے کہ وراٹ ان تینوں میچوں کے لئے سرے کی ٹیم سے کھیلنے کے لئے موجود رہیں گے ۔ وراٹ اس طرح تقریبا 20 دن تک کا¶نٹی کرکٹ کھیل سکیں گے ۔ پجارا، مرلی اور ایشانت نے آئی پی ایل میں نہ خریدنے کی وجہ سے کا¶نٹی کا رخ کیا تھا۔ یہ تینوں کھلاڑی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ وراٹ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ 2018 کے دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے کا¶نٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔وراٹ نے 2016 میں چنئی ٹیسٹ میں ہندوستان کی انگلینڈ پر جیت کے بعد کہا تھا، تیاری بہت اہم ہوتی ہے اور یہ ہر ٹیم کے لئے ضروری ہے ۔ اگر مجھے دورے سے پہلے انگلینڈ جانے کا موقع ملتا ہے تو یہ کافی اچھا ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو گزشتہ دورہ انگلینڈ میں ایک ۔تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کے دورے میں وہ ایک ۔دو سے ہار گئی تھی۔ جنوبی افریقہ میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ چیلنجنگ ٹیسٹ سیریز سے پہلے اچھی تیاری ضروری ہے ۔ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز سے ایک ہفتے پہلے ہی پہنچی تھی۔
کاونٹی کھیلنے کے بعد وراٹ کریں گے انگلینڈ دورے کی تیاری
