گمبھیر ہوں گے دہلی ڈیئر ڈیولس کے کپتان

نئی دہلی، 07 مارچ (یواین آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک گوتم گمبھیر نے سات سال کے طویل وقفے کے بعد اپنے گھر دہلی میں واپسی کی ہے اور انہیں آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے دہلی ڈیئر ڈیولس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔دہلی ڈیئرڈیولس کے چیف ایگزیکٹو ہیمنت دوا نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں گمبھیر کو دہلی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گمبھیر اور ان کے دو ٹیم ساتھی کھلاڑی نمن اوجھا اور منجوت کالڑا موجود تھے ۔ گمبھیر نے دہلی ٹیم کی کپتانی ملنے کو اپنے لئے ایک بڑا اعزاز بتاتے ہوئے کہا “مجھے خوشی ہے کہ میں اس جگہ واپس لوٹ رہا ہوں جہاں میں نے کرکٹ کھیلنا سیکھا تھا۔ سات سال بعد دہلی کی ٹیم میں واپسی پر میں بے حد خوش ہوں اور میری پوری کوشش یہی رہے گی کہ میں اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں خطاب تک لے جا¶ں۔ ” آئی پی ایل میں دو مرتبہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے شریک مالکانہ حق والی کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو چیمپئن بنانے والے گمبھیر کو کے کے آر نے طویل شراکت داری کے بعد اس بار ری ٹین کیا تھا اور نہ ہی آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدا تھا۔ گمبھیر نے کے کے آر کو 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل چیمپئن بنایا تھا۔ نیلامی میں اترے تجربہ کار کھلاڑی اور لیگ کے کامیاب کپتان کو پھر دہلی ڈیئر ڈیولس فرنچائزی نے دو کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کرکے ٹیم میں شامل کیا۔ دہلی نے اس تجربہ کار بلے باز کو دوبارہ اپنا کپتان منتخب کیا۔ اگرچہ ٹیم میں ان سے کہیں مہنگے کھلاڑی موجود ہیں۔ دہلی کے کپتان بننے پر گمبھیر نے کہا “میرے لیے یہ سات سال بعد گھر واپسی ہے اور میں اس سے بے حد خوش اور پرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا سفر گھریلو ٹیم دہلی کے ساتھ دلچسپ رہے گا۔” دہلی ڈیئرڈیولس نے اس موقع پر اپنی ٹیم کی نئی جرسی کو لانچ کیا اور ڈائکن انڈیا کے ساتھ مسلسل چوتھے سال ساجھیداری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈائکن انڈیا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کونلجیت جاوا موجود تھے ۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار کپتان رکی پونٹنگ دہلی کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔دہلی واپسی پر گمبھیر نے کہا “میں نروس بھی ہوں اور پرجوش بھی ہوں. میں پہلے سے کہیں زیادہ پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ میری پوری کوشش رہے گی کہ ہماری ٹیم اس بار شاندار کارکردگی کرے اور خطاب تک پہنچے لیکن اس کے لئے ایک کھلاڑی کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کوذمہ داری کے ساتھ کھیلناہوگا۔ ”
یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ آئی پی ایل کوہندوستانی ٹیم میں واپسی کے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں، گمبھیر نے ہنستے ہوئے کہا “یہ سوال مجھ سے ہر سال پوچھا جاتا ہے لیکن میرا ایک ہی جواب ہے کہ میں نے کوئی بھی ٹورنامنٹ واپسی کے لئے نہیں کھیلا۔ایک کپتان کو تو کبھی ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے ۔ میرا ایک ہی مقصد ہے ٹیم کو جتانا اور آگے لے جانا۔ ” ٹیم میں گلین میکسویل، کرس مورس، کولن منرو، جیسن رائے جیسے بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی اور انہیں آئی پی ایل میں سنبھالنے کے سوال پر گمبھیر نے کہا “ایسے کھلاڑیوں کو سنبھالنا مشکل کام نہیں ہے لیکن پہلے مجھے خود بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔ دیگر کھلاڑیوں کی بڑی قیمت اہم نہیں ہے بلکہ اہم یہ ہے کہ جب آپ میدان میں اترتے ہیں توکیسی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ قیمت سے زیادہ کارکردگی اہم ہے ۔ ” اپنی ٹیم کے بارے میں پوچھنے پر کپتان نے کہا “میں اس ٹیم سے مکمل طور خوش ہوں ۔ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں مجھ سے بھی مشورہ کیا گیا تھا. لیکن ہمیں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلنا ہوگا تبھی ہم طویل سفر طے کر پائیں گے ۔ “دہلی کی ٹیم کی حالیہ برسوں میں آئی پی ایل میں کافی خراب کارکردگی رہی ہے . یہ ٹیم ایک بار بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ” یہ پوچھنے پر کہ جس طرح انہوں نے کے کے آر کو دو بار چیمپئن بنا دیا کیا اسی طرح وہ دہلی کو بھی چیمپئن بنائیں گے ، گمبھیر نے کہا ” کے کے آر کو چیمپئن میں نے نہیں پوری ٹیم نے بنایا تھا۔ میچ ٹیم جتات¸ ہے کپتان نہیں۔ کپتان کا کام ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ ” یہ ٹیم ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل کا خطاب حاصلن نہیں کرسکی ہے ۔ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر گمبھیر نے کہا “رکی ایک بڑے چیمپئن رہے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت دلچسپ ہوگا اور ہم اپنی مجموعی کوششوں سے دہلی کی قسمت بدلیں گے ۔ “