آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں مانو ،اوم پرکاش کی جوڑی کو گولڈ

گوادالاجرا (میکسیکو)، 06 مارچ (یو این آئی) اپنے پہلے عالمی کپ میں ایک طلائی تمغہ جیتنے والی مانو بھاکر نے زبردست تال کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں چل رہی آئی ایس ایس ایف نشانے باز¸ عالمی کپ میں منگل کو اوم پرکاش متھروال کے ساتھ ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں دوبارہ بھارت کی جھولی میں طلائی تمغہ ڈال دیا۔ 16 سالہ ہریانہ کی مانو نے ایک دن پہلے ہی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ میکسیکو سٹی میں چل رہے عالمی کپ میں ٹاپ پر چل رہے ہندستان کی دیگر خاتون شوٹر میھل¸ گھوش نے بھی اپنا دوسرا تمغہ جیتا اور تین دنوں میں ہندستان نے تین طلائی، چار کانسی اپنے نام کر لئے ۔مکسڈ ٹیم مقابلے کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں منو اور اوم پرکاش نے ہندستان کی نمائندگی کی اور کوالیفکیشن میں 770 کا اسکور کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ان سے آگے میاں بیوی کی جرمن جوڑی کرسٹین اور سینڈرا ریٹز نے کوالیفکیشن میں 777 کا اسکور کیا جو عالمی کپ اسکور رہا۔ مہیما اگروال اور شھزار رضوی کی دوسری ہندستانی جوڑی 763 کے اسکور کے ساتھ پانچ ٹیموں کے فائنل را¶نڈ میں چوتھے نمبر پر رہی۔
اس کے بعد فائنل را¶نڈ کے لئے تین جوڑیا ں تمغے کے لئے دوڑ میں پہنچیں جس میں مانو،اوم پرکاش کے علاوہ جرمنی کی ریٹز جوڑی اور جرمن و فرانسیسی جوڑی سیلن گوبرولے اور فلورین فکیٹ شامل تھے ۔تینوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد ہندستانی ٹیم نے 38 شاٹس کے بعد جرمن ٹیم کو پیچھے چھوڑا۔اگرچہ آخری چھ شاٹس کے بعد جرمن ٹیم 0.1 اسکور کے ساتھ آگے ہو گئی لیکن ہندستانی جوڑی نے مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور 48 شاٹس کے بعد ایک شاٹس کے فرق سے طلائی اپنے نام کیا۔ ہندستانی ٹیم نے 476.1 کا اسکور کیا جبکہ سلور فاتح جرمن ٹیم نے 475.2 کا اسکور کیا۔ مہیما اور رضوی کی جوڑی اگرچہ میڈل سے چوک گئی اور فائنل میں 372.4 کا اسکور کر چوتھے نمبر پر رہی۔اس سے پہلے میھل¸ اور دیپک کمار کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔خواتین کے ٹریپ مقابلے میں سیما تومر کی ہندوستانیوں میں سب سے تسلی بخش کارکردگی رہی اور کوالیفکیشن میں 111 کے اسکور کے ساتھ وہ 15 ویں نمبر پر تھیں ۔ شریس¸ سنگھ نے 106 کا اسکور کیا اور 22 ویں نمبر پر جبکہ شگن چودھری نے 101 کا اسکور کیا اور 26 ویں نمبر پر رہیں۔اس سے پہلے مرد ٹریپ میں ہندوستان کے کیان چینائ¸ نے 49 کا اسکور کیا تھا اور چھٹے نمبر پر رہے تھے ۔وہیں زوراور سنگھ سندھو نے 46 کا اسکور کیا اور 28 ویں مقام پر جبکہ مانوجیت سنگھ سندھو نے 42 کا اسکور کیا اور 47 ویں نمبر پر رہے ۔