Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018
16جون کو ہوگابھارت -پاکستان کے درمیان مقابلہکولکتہ، 27 اپریل (یو این آئی ) سال 1992 کا ون ڈے ورلڈ کپ را¶نڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا اور اس کے 27 سال کے بعد جا کر 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ را¶نڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔سال 1992 میں جہاں نو ٹیمیں تھیں وہیں اس بار 10 ٹیمیں را¶نڈ رابن کی شکل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سات دن تک جاری رہی بورڈ میٹنگ کے بعد عالمی کپ 2019 کے پروگرام کی تصدیق کی ہے جو انگلینڈ اینڈ ویلز کی میزبانی میں 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ سال 1975 میں شروع ہوئے عالمی کپ کے پہلے چار ورژن گروپ میچوں کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کی شکل میں کھیلے گئے تھے ۔1992 میں را¶نڈ رابن شکل کی شروعات ہوئی جس میں تمام نو ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں اور سرفہرست چار ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ہوئے ۔لیکن اس کے بعد اس شکل کا استعمال نہیں ہوا۔سال 1996 کے عالمی کپ میں کوارٹر فائنل کا آغاز ہوا جبکہ 1999 کے ورلڈ کپ میں سپر سکس کی شروعات ہوئی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 27 سال بعد اسی را¶نڈ رابن فارمیٹ میں لوٹ رہا ہے جس میں پاکستان کی ٹیم کرشمائی واپسی کرتے ہوئے چمپئن بنی۔اس بار تمام 10 ٹیمیں لیگ مرحلے میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی اور چار ٹیمیں ناک آ¶ٹ را¶نڈ میں داخلہ حاصل کر یں گی۔ سال 1983 اور 2011 کے عالمی چمپئن اور 2013 میں انگلینڈ میں آئی سی سی چمپئنز ٹراف¸ جیت چکی ہندستانی کرکٹ ٹیم اس بار مہم کا آغاز پانچ جون کو سا¶تھمپٹن کے ہیمپشائر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان سے اس کا میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہو گا۔ میزبان انگلینڈ 30 مئی کو اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ کا آغاز کرے گا جو انگلینڈ اور ویلز میں 11 مقامات پر کھیلا جائے گا۔کرکٹ کا مرکز کہا جانے والا لارڈس 14 جولائی کو پانچویں بار عالمی کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی نے ناک آ¶ٹ میچ دونوں سیمی فائنل اور فائنل کیلئے ریزرو دن رکھے ہیں۔ اولڈ ٹریفرڈ نو جولائی کو پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا جس میں پہلے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔11 جولائی کو ایجبسٹن میں دوسرے اور تیسرے مقام کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہو گا ۔ عالمی کپ کے میچوں کی میزبانی کرنے والے 11 مقامات میں لارڈس، اوول، ایجبسٹن، ٹرینٹ برج، ھیڈنگلے ، اولڈ ٹریفرڈ، ٹائٹن، برسٹل، چیسٹرل¸ اسٹریٹ، سا¶تھمپٹن اور کارڈف شامل ہیں۔46 دنوں تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں 45 میچوں کے بعد سنگل لیگ کی شکل کی بنیاد پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پھنچیں گی۔گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کا پہلا مقابلہ ابھی کوالیفائنگ افغانستان سے دو جون کو برسٹل میں ہوگا۔ٹورنامنٹ میں سات دن رات کے میچ کھیلے جائیں گے ۔ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیو ایلسورتھ¸ نے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت پر بھی توجہ دینے کی بات کہی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی آبادی بہت الگ ہے اور ہر ٹیم کو اس کی گھریلو حمایت یہاں ملے گی ۔ یہ دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ ہے اس لئے ہم نے ٹکٹوں کی قیمت کو بھی اسی حساب سے طے کیا ہے ۔ہم نے گزشتہ چھ ماہ میں بہت سے شائقین پر ان قیمتوں کا ٹیسٹ کیا ہے اور اس پر کافی بحث بھی کی ہے :
آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندستان کے میچوں کا پروگرام اس طرح ہے :
پہلا میچ۔05 جون۔ہندستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (ہیمپشائر با¶ل، سا¶تھمپٹن)
دوسرا میچ ۔09جون۔ہندستان بمقابلہ آسٹریلیا (دی اوول، لندن)
تیسرا میچ ۔13جون۔ہندستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (ٹرینٹ برج، نوٹنگھم)
چوتھا میچ ۔16جون۔ہندستان بمقابلہ پاکستان (اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر)
پانچواں میچ ۔22جون۔ہندستان بمقابلہ افغانستان (ہیمپشائر با¶ل ، سا¶تھمپٹن)
چھٹا میچ۔27جون۔ہندستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (اولڈ ٹڑیفرڈ، مانچسٹر)
ساتواں میچ ۔30جون ۔ہندستان بمقابلہ انگلینڈ (ایجبسٹن، برمنگھم)
آٹھواں میچ۔02جولائی۔ہندستان بمقابلہ بنگلہ دیش (ایجبسٹن، برمنگھم)
نوا ںمیچ ۔06جولائی ۔ہندستان بمقابلہ سری لنکا (ھیڈنگلے ، لیڈز)