Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018
دربھنگہ : ۷۲ اپرےل ( عبد المتےن قاسمی )آل انڈےا اسٹوڈنٹس اےسوسی اےشن آئےسا کے زےر اہتمام بی اےڈ سےشن 2015-17کا رےزلٹ جاری کرنے اور 2016-18 سال دوم کا امتحان فارم بھروانے اور امتحان کی تارےخ طے کرنے سمےت بارہ نکاتی مطالبات کی حماےت مےں للت نرائن متھلا ےونےورسےٹی ہےڈ کواٹر پر زبردست احتجاج کےا گےا ۔ احتجاج کی شروعات ےونےورسےٹی چورنگی سے روانہ ہوا اور رجسٹرار دفتر ہوتے ہوئے شعبہ امتحان کے سامنے جم کر نعرے بازی کی ۔ مظاہرےن مطالبات سے متعلق نعرے بلند کررہے تھے ۔ تحرےک کاروں کا قافلہ ےہاں سے رجسٹرا ر دفتر کی طرف بڑھا جہاں طلباءدھرنا پر بےٹھ گئے ۔ اس احتجا کی قےادت آئےسا رےاستی سکرےٹری سندےپ کمار چودھری ، بی اےڈ طلباءکی طرف سے سوربھ بھاردواج اور اتپال کانت کررہے تھے ۔ نشست کی صدارت وشال مانجھی اور سدھےر کمار نے کےا ۔ احتجاج کے بعد سندےپ کمار چودھری کی قےادت مےں سات رکنی وفد مذاکرہ کےلئے وائس چانسلر دفتر پہنچے جس مےں سورج بھاردواج ، بی آر بی کالج طلباءےونےن صدر منےش رائے ، راجےو رنجن ، سدھےر ، اروند مشر وغےرہ شامل تھے ۔ مذاکرہ کے دوران وائس چانسلر ، رجسٹرار ، پرواکٹر ، نائب پرواکٹر ، کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر موجود تھے ۔ مذاکرہ مےں بی اےڈ کا رےزلٹ 30اپرےل تک جاری کرد ےنے ، بی اےڈ 2016-18 فارم بھرنے کی تارےخ 03-10 مئی اور امتحان 22مئی سے قبل شروع کرنے کا ےقےن دلاےا گےا ۔ وہےں پی آر ٹی 2016 مےں پاس امےدوار جن کا کسی وجہ سے کورس ورک چھوٹ گےا ہے انہےں اےک موقع اس سےشن مےں دےنے اور پی آر ٹی 2017مےں پاس اےجوکےشن کے طلباءکا داخلہ لےنے کےلئے اکےڈمک کونسل مےں بات رکھنے اور طلباءحق مےں فےصلے کرنے کا ےقےن دلاےا گےا ۔ سی اےم لاءکالج مےں جاری بی اےڈ کلاس کو جلد منتقل کرنے کا ےقےن دلاےا گےا ۔ پرےس چالو کر نے پر کہا گےا کہ ےونےورسےٹی پہل کررہی ہے دوسرے نکات پر خوشگوار ماحول مےں بات ہوئی ۔ مذاکرہ مےں ےقےن دہانی پر طلباءنے اطمےنان کا اظہار کےا ہے ۔اس موقع پر پنکج سنگھ ، آدتےہ سنگھ ، ببلو راج ، ببلو جھا ، دےن بندھو ، متھلےش ، منوج ، گوپال رنجن ، شےام ، سبودھ ، گوپال ، دھےرج ، دھرےندر ، مکےش ، روپےس ، دےو پرکاش ، اوےناش وغےرہ موجود تھے ۔