اسمتھ ووارنر کے بغیر اتریں گے راجستھان اور حیدرآباد

حیدرآباد، 08 اپریل (یو این آئی ) راجستھان رائلس اور سنرائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں بال ٹیمپرنگ معاملے کے سبب آئی پی ایل سے باہر ہو ئے اپنے کپتانوں اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے معاملے سے نکل کر 11 ویں ایڈیشن میں شاندار آغاز کرنے کے ارادے سے اترے گی۔راجستھان نے اسمتھ اور حیدرآباد نے وارنر کو آئی پی ایل نیلامی سے پہلے رٹین کیا تھا اور انہیں اپنا کپتان بھی بنایا تھا لیکن دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹا¶ن میں تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے لئے مجرم پائے گئے ۔اس بات کو دونوں نے قبول بھی کر لیا اور کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں پر 12۔12 مہینے کے پابندی لگا دی۔ اس معاملے کے سبب راجستھان اور حیدرآباد کو ان دونوں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے ہٹانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ راجستھان نے اسمتھ کی جگہ ہندوستانی بلے باز اجنکیا رہانے کو حیدرآباد نے وارنر کی جگہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو اپنا کپتان بنایا۔راجستھان کی ٹیم دو سال کی معطلی کا سامنا کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کر رہی ہے اور اس کی یہی امید رہے گی کہ وہ چنئی سپر کنگ کی طرح فاتحانہ واپسی کرے ۔ چنئی نے بھی دو سال کی پابندی کا سامنا کیا تھا اور اس نے کل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کو ایک گیند باقی رہتے ایک وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ راجستھان کے نئے کپتان رہانے جانتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے لئے دو سال کے بعد واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنا کتنا ضروری ہے کیونکہ اس سے ٹیم کا حوصلہ مضبوط ہوگا۔راجستھان کے پاس بین اسٹوکس جیسا کرشمائی آل را¶نڈر اور سب سے مہنگے ہندستانی کھلاڑی کے طور پر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ موجود ہیں جنہوں نے گزشتہ سیزن میں 24 وکٹ لئے تھے ۔ راجستھان کی ٹیم ہمیشہ کچھ نوجوان صلاحیت کو سامنے لانے کے لئے مشہور رہی ہے اور اس بار بھی اس کی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے نشان چھوڑنے کے لئے بیتاب ہوں گے ۔ شریس گوپال، مہی پال لومرور، سنجو سیمسن، پرشانت چوپڑا اور انکت شرما ایسے کھلاڑی ہیں جو کچھ کر گزرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف وارنر کے ہٹ جانے کے باوجود حیدرآباد کے قریب اسٹار کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ولیمسن کے علاوہ ٹیم میں شکھر دھون، ایلیکس ھلس، کرس جارڈن، بھونیشور کمار، منیش پانڈے ، محمد نبی، راشد خان، ردھمان ساہا اور شکیب الحسن کے طور پر کئی میچ فاتح کھلاڑی ہیں۔ افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد تو اس وقت ٹوئنٹی 20 کے نمبر ایک بولر ہیں جبکہ ساہا نے حال ہی میں صرف 20 گیندوں میں اس فارمیٹ کی سب سے تیز سنچری بنائی تھی۔
حیدرآباد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا رہے گا۔