چنئی، 09 اپریل (یو این آئی ) ہندستان کے دو وکٹ کیپر بلے بازوں مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتک کی ٹیموں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے درمیان آئی پی ایل 11 کے منگل کو ہونے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپس آنے والی چنئی کی ٹیم نے 11 ویں سیزن میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کو ڈیون براوو کی کرشمائی نصف سنچری سے شکست دے کر فاتحانہ واپسی کی جبکہ حالیہ کپتان کے ساتھ کھیل رہی کولکتہ کی ٹیم نے اپنے گھریلو میدان ایڈن گارڈن میں کل رائل چیلنجرز بنگلور کو سنیل نارائن کے طوفانی اٹیک سے آسانی سے شکست دی۔ دھونی کی چنئی اور کارتک کی کولکتہ ٹیم نے اس سیزن میں فاتحانہ آغاز کر لیا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنے دوسرے میچ میں جیت کی تال برقرار رکھنے کیلئے اپنا پورا زور لگا دیں گی۔یہ مقابلہ ہندوستانی کرکٹ کے دو وکٹ کیپر بلے بازوں اور آئی پی ایل کپتانوں کا بھی مقابلہ رہے گا ۔ چنئی کو پہلے میچ میں ممبئی کے خلاف ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے کے لئے پسینہ بہانا پڑ گیا تھا۔یہ تو بھلا ہو ٹیم کے کیریبین کھلاڑی ڈیون براوو کا جنہوں نے 30 گیندوں میں سات چھکے اڑاتے ہوئے 68 رن بنا کر ٹیم کو ایک گیند باقی رہتے ناقابل یقین جیت دلا دی۔جب تک چنئی ٹیم میچ جیتی نہیں تھی اس وقت تک کیپٹن کول دھونی ڈریسنگ روم میں مسلسل چکر لگا رہے تھے ۔آخری اوور میں کیدار جادھو کے چوتھی اور پانچویں گیندوں پر چھکا اور چوکا مارنے کے بعد دھونی اینڈ کمپنی نے راحت کی سانس لی تھی۔چنئی کو اگلے میچ میں اگر یہ تال برقرار رکھنی ہے تو اس کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں شین واٹسن، امباٹ¸ رائیڈو، سریش رینا، دھونی اور رویندر جڈیجہ کو بہتر مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ چنئی کے گیند بازوں کو ساتھ ہی کولکاتا کے کیریبین کھلاڑی سنیل نارائن کو بھی قابو کرنا ہوگا۔ نارائن نے گزشتہ آئی پی ایل میں اوپننگ میں اترکر بہت حیرت انگیز اننگز کھیلی تھی۔
اسپنر کا کردار ادا کرنے والے نارائن کو اوپننگ بھی خاصی راس آ رہی ہے اور بنگلور کے خلاف انہوں نے محض 19 گیندوں میں پانچ چھکوں کے سہارے 50 رن بنا ڈالے تھے ۔ براوو اور نارائن دونوں ہی پہلے میچوں میں مین آف دی میچ رہے تھے ۔کولکتہ کی ٹیم چاہے گی کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے بلے باز صرف نارائن پر انحصار نہ کریں۔کرس لن اور رابن اتھپا کو وکٹ پر ٹکنا ہو گا ۔ کولکتہ کے لیے دہلی کے نوجوان کھلاڑی نتیش رانا نے شاندارآ ل را¶نڈ مظاہرہ کیا تھا۔آف اسپنر رانا نے ایک ہی اوور میں اے بی ڈی ولیرس اور وراٹ کوہلی کے وکٹ لئے تھے اور پھر بلے بازی میں 34 رنز بھی بنائے تھے ۔ دھونی محدود اوورمیں ہندستانی ٹیم کے وکٹ کیپر ہیں جبکہ ان کی غیر حاضری میں ندھاس ٹرافی میں ہندستان کے لیے فاتح چھکا مارنے والے کارتک کو ان کا جانشین سمجھا جا رہا ہے ۔یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے ساتھ ساتھ ہندستانی ٹیم کے ان دو وکٹ کیپر بلے بازوں کی کپتانی کے م¶ثر طریقے کا بھی مقابلہ رہے گا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.