گولڈ کوسٹ، 10 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی نشانے باز حنا سدھو نے منگل کو یہاں 21 ویں کامن ویلتھ گیمس میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل نشانے بازی مقابلے میں دولت مشترکہ کھیلوں میں ریکارڈ بنانے کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔28 سالہ حنا کے لئے یہ گولڈ کوسٹ کھیلوں میں دوسرا تمغہ ہے ۔ اس سے ایک دن قبل انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ حنا کا دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ چوتھا تمغہ بھی ہے ۔ ہندوستانی نشانے باز نے فائنل میں دولت مشترکہ کھیلوں کا ریکاڑ بناتے ہوئے 38 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ وہ آسٹریلیا کی ایلینا گالیابووچ سے ،جنہوں نے 35 پوائنٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا ، تین پوائنٹ آگے ہیں۔ ملیشیا کی عالیہ سجانا اجاہی نے 26 پوائنٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ حالانکہ اپنے شوہر رونق پنڈت سے کوچنگ لے رہیں حنا کی فائنل میں شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور وہ آسٹریلیائی کھلاڑی سے پانچویں سیریز سے پہلے تک پیچھے تھیں۔ لیکن حنا نے واپسی کرتے ہوئے پانچویں اور چھٹی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ پھر انہوں نے فائنل سیریز میں گالیا بووچ پر دو پوائنٹ کی برتری سے شروعات کی اور چار پوائنٹ لینے کے ساتھ سونے کا تمغہ یقینی بنالیا۔ فائنل میں دیگر ہندوستانی کھلاڑی اور 2010 دلی دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی انو سنگھ چھٹی سیریز میں ہی باہر ہوگئیں اور کل آٹھ فائنلسٹوں میں 15 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں۔ حالانکہ مردوں میں اولمپک تمغہ جیتنے والے گگن نارنگ اور چین سنگھ کا 50 میٹر رائفل پرون مقابلے کے فائنل میں مایوس کن کارکردگی رہی۔ آٹھ مردوں کے فائنل میں چین 204.8 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ گگن 142.3 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں مقام پر رہے ۔ ویلس کے ڈیوڈ فیلپس نے دولت مشترکہ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 248.8 پوائنٹ کے ساتھ سونے ، اسکاٹ لینڈ کے نیل اسٹیرٹن نے 247.1 پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور انگلینڈ کے کینتھ پار نے 226.6 پوائنٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل کوالی فیکیشن را¶نڈ میں گگن 617 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ چین 614.2 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے تھے ۔ گگن کا کوالی فیکیشن میں شاندار کارکردگی رہی تھی اور انہوں نے 102.5 پوائنٹ کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے دوسری کوشش میں 104.8 کا اچھا اسکور کیا۔ اگلی تین کوششوں میں پھر انہوں نے 102.3، 103.2 اور 103.4 کے اسکور کئے لیکن آخری کوشش میں 100.8 کے اسکور کے ساتھ وہ پچھڑ گئے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔ وہیں چین نے شروع کی تین کوششوں میں 104.3، 104.2 اور 103.1 کے اسکور کئے لیکن 100.9 کے اسکور سے وہ بھی پچھڑ گئے ۔ پھر انہوں نے 102.3 کا اور آخری شاٹ پر 99.4 کا اسکور کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ ہندوستان نے نشانے بازی میں اب تک آٹھ تمغے جیتے ہیں جن میں جیتو رائے ، منو بھاکر، حنا سدھو کے سونے تمغے شامل ہیں۔
حنا سدھو کو 25میٹر پسٹل میں ملا سونے کا تمغہ
