پونے: راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کر ڈالا۔
گرچہ مہندرا سنگھ دھونی نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بیٹی کے باپ بھی ہیں مگر اب بھی کئی لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ پونے میں میچ کے دوران کیمرہ مین نے اسٹینڈ میں موجود ایک لڑکی کو فوکس کیا جس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’میرے مستقبل کے شوہر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر بات یہ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ہی ہمیشہ میری پہلی محبت رہیں گے، میں آپ سے محبت کرتی ہوں ماہی‘۔