نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی ) بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا پا¶ں میں چوٹ کی وجہ سے اپنی ٹیم چنئی سپر کنگ کے آئی پی ایل 11 ویں اگلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔ چنئی نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دو میچ جیت کر شاندار شروعات کی تھی لیکن گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر اس کے مسلسل دو جھٹکے لگے ہیں۔پہلا کاویری تنازعہ کی وجہ سے چنئی کے بچے ہوئے چھ گھریلو میچ چنئی سے باہر ہو گئے ہیں اور دوسرے جھٹکے میں رینا اگلے دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔رینا اگلے 10 دن تک میدان سے باہر رہیں گے اور اس دوران چنئی کی ٹیم دو میچ کھیلے گی۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف میچ کے دوران بلے بازی کرتے وقت رینا پٹھوں میں کھنچا¶ کا شکار ہو گئے تھے جس سے وہ خود کو کسی نہ کسی طرح بچا رہے تھے ۔وہ 14 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے اور پھر ڈگ آ¶ٹ میں پا¶ں پر پٹی باندھ کر بیٹھے رہے ۔ رینا اب کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلس کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔ اس سے پہلے چنئی سپر کنگز کے بلے باز کیدار جادھو پہلے میچ میں چوٹ کی وجہ سے پورے آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ٹیم کے اوپنر مرلی وجے بھی چوٹ سے نکل رہے ہیں اور ابھی تک انہوں نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے ۔ دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کر رہی چنئی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کو اور دوسرے میچ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کو شکست دی تھی۔چنئی کی ٹیم نے اپنا اگلا میچ 15 اپریل کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلنا ہے ۔ چنئی کے لئے ان مایوس کن خبروں کے درمیان راحت کی بات یہ ہو سکتی ہے کہ فاف ڈو پلیسس اور مرلی وجے اگلے میچ میں انتخاب کے لئے دستیاب ہو سکتے ہیں۔
سریش رینا چنئی کے اگلے دو میچوں سے باہر
