لندن ، 22 اپریل (یو این آئی ) برطانوی کاو¿نٹی کلب سرے نے بال ٹمپرنگ کی وجہ سے پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ جنوبی افریقی دورے کے دوران بال ٹمپرنگ معاملے میں معطل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر ان دنوں سڈنی میں اپنے گھرکے تعمیراتی کام میں مزدوروں کے ساتھ مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ڈیوڈ وارنر اپنے زیر تعمیر گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، وہ اسپورٹس شوز، کالے لباس اور وائٹ ہیٹ پہننے ہوئے ہیں، ویڈیو میں انہیں ڈرلنگ اور کارپینٹنگ کا کام کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ آسٹریلوی اخبار ‘دی آسٹریلیا ‘ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے 5منزلہ گھر کی مالیت 10ملین ڈالر ہے ، 900 اسکوائر میٹرپر محیط یہ ایریا 2015ءمیں 4 ملین ڈالر میں خریدا گیا تھا ۔مئی 2016ءمیں اس پر نئی تعمیرات کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں پرانی بلڈنگ کو گرانے کی اجازت بھی شامل تھی۔ اخبار کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے فیملی ہاو¿س کی تعمیر کی اجازت فروری 2016ءمیں مل گئی تھی جو 14 ماہ میں مکمل ہوناتھی لیکن کام کی رفتار انتہائی سست تھی۔
سرے کی اسمتھ اور وارنر سے معاہدے میں دلچسپی
