سعودی خواتین کو ویٹ لفٹنگ کی بھی اجازت

جدہ ، 26 اپریل (یو این آئی ) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق آئے روز نئی پالیسیاں سامنے آرہی ہیں تاہم اب سعودی حکومت نے خواتین کو ویٹ لفٹنگ کی بھی اجازت دے دی ہے ۔جس کے بعد خواتین کے لئے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دمام سمیت کئی شہروں میں عورتوں نے جم کا رخ کر لیا۔سعودی خواتین بھی مردوں کی طرح مسلز بنانے کے لئے پرجوش ہیں۔انہوں نے ویٹ لفٹنگ اور جم کو اسپورٹس کے ساتھ ساتھ فٹنس برقرار رکھنے کا ذریعہ قرار دیا۔ ویٹ لفٹنگ کی اجازت ملنے پر سعودی خواتین اب مستقبل میں عالمی ایونٹس کا بھی حصہ بن سکیں گی۔