گولڈ کوسٹ، 11 اپریل (یواین آئی) ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال نے خواتین کے سنگلز اور دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی کدامب¸ سری کانت نے اپنے مردوں کے سنگلز را¶نڈ -32 کے مقابلے جیت کر 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے را¶نڈ -16 میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ اولمپکس اور عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح سندھو نے اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے فیجی کی ادرا واٹساڈ کو صرف 18 منٹ میں 21-6، 21-3 سے ہرا دیا۔سندھو نے گزشتہ گلاسگو کھیلوں میں سنگلز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔وہ ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے گولڈ کوسٹ میں ہندستان کی مکسڈ ٹیم سنہری مہم کا حصہ نہیں بنی تھیں لیکن انہوں نے سنگلز کی اپنی شروعات سے دکھایا کہ وہ چوٹ سے نجات حاصل کر چکی ہیں۔ ٹیم طلائی میں اہم کردار ادا کرنے والی سائنا نے بھی اچھا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کی ایلس ڈیولیرس کو صرف 18 منٹ تک چلے میچ میں 21-3، 21-1 سے یکطرفہ انداز میں ہراتے ہوئے 2-0 سے آسان جیت درج کی۔
دوسری سیڈ سائنا نے پہلے گیم میں مسلسل پانچ اور دوسرے گیم میں مسلسل 18 پوائنٹس لے کر میچ نمٹا دیا۔اس میچ میں سائنا نے حریف کھلاڑی کو مکمل طور پر نو آموز ثابت کیا۔ وہیں مرد سنگلز میں دوسری رینک کھلاڑی سری کانت نے ماریشس کے آتش لباہ کے چیلنج کو 26 منٹ میں 21-13، 21-10 سے آسانی سے پار کرتے ہوئے اپنا میچ 2-0 سے جیت لیا۔ خواتین کے سنگلز میں روتوکا گاڈے نے گھانا کی گریس اتپاکا کو 18 منٹ میں 21-5، 21-7 سے ہرا دیا۔ سائنا اب اگلے میچ میں آئل آف مین کی جیسکا لی سے نبرد آزما ہوں گ¸ جبکہ سری کانت کا مقابلہ سری لنکا کے نلکا کرونارتنے سے ہوگا۔روتوکا کا سامنا سنگاپور کی جیا من یو سے ہو گا ۔
سندھو، سائنا، سری کانت پری کوارٹر فائنل میں
