Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018
دربھنگہ : ۷۲ اپرےل ( عبد المتےن قاسمی )جن ادھےکار پارٹی کے سربراہ اور اےم پی راجےش رنجن عرف پپو ےادوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے اےک معاملہ مےں جمعہ کو عدالت مےں پےش ہوئے اور عدالت نے بونڈ بھروا کر انہےں ضمانت دے دی ان کے ہمراہ سال 2015مےں بہار اسمبلی انتخاب مےں دربھنگہ دےہی حلقہ سے جن ادھےکار پارٹی کے امےدوار چندر کانت سنگھ بھی اے سی جی اےم ہفتم کی عدالت مےں حاضرہو ئے اور ضمانت عرضی داخل کی ۔ ضمانت عرضی پر سماعت کے بعد عدالت نے دونوں لےڈران کو پانچ پانچ ہزار مچلکہ پر ضمانت دے دےا ۔ بتاتے چلےں کہ اسمبلی چناو¿ کے دوران دےہی امور محکمہ کے اےزکےٹو انجےنئر منوج کمار نے بغےر اجازت لئے جلسہ کرنے اور ہےلی کاپٹر اتارنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اےم پی راجےش رنجن عرف پپو ےادو اور امےدوار چندر کانت سنگھ ، اجے کمار جےسوال اور حاجی نور مدنی سمےت نا معلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ نمبر 124/15درج کرواےا تھا ۔ الزامات نامہ دائر ہونے کے بعد عدالت نے اےم پی سمےت چاروں ملزمےن کے تئےں نوٹس لےتے ہوئے ملزمےن کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کےا تھا ۔ نوٹس موصول ہونے پر آج جمعہ کو دونوں لےڈران نے اپنے وکےل کے ذرےعہ عدالت مےں حاضر ہوئے ۔ عدالت نے بےل بونڈ منظور کرتے ہوئے ملزمےن کو ضمانت دے دےا ہے ۔